جب شوہر کی ملتی ہے تعریف تو بیگم کا دل بھی دو گنا بڑھ جاتا ہے۔۔۔انڈسٹری
میں ایسے کئی دل والے شوہر ہیں جو اپنی بیگم کے ہاتھ کے کھانوں کے دیوانے
ہیں لیکن ساتھ ہی کچھ ایسے بھی شوہر ہیں جو خود اپنی بیگم کو کھانے بنا بنا
کر کھلاتے ہیں۔۔۔
جان ریمبو
اداکار افضل خان نے یوں بھی محبت کی شادی کی ہے اس لئے شروع سے ہی اپنی
بیگم کو پلکوں پر ہی بٹھا کر رکھا۔۔۔ویسے تو صاحبہ بھی بہت اچھا کھانا
بناتی ہیں لیکن ان کی محبت میں شوہر کچھ ایسے دیوانے ہیں کہ کبھی کبھی تو
ناشتہ بھی خود ہی بناتے ہیں اور دعوتوں میں بھی زیادہ تر وہی کھانا بناتے
ہیں اور اگر کھانا پورا نا بھی بنائیں تو کم سے کم اتنی مدد کرتے ہیں کہ
صاحبہ پر کوئی بھی بوجھ نا پڑے۔۔۔
|