|
بچے تو پھر بچے ہوتے ہیں پھر چاہے وہ آپ کے ہوں، ہمارے یا پھر کسی شوبز
ستارے کے۔۔۔ان میں نہ تو کوئی بناوٹ ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی فکر ۔۔۔وہ تو
وہی کرتے ہیں جو ان کے دل میں آتا ہے ۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں جن کے بچوں نے
ان کو دن میں تارے دکھائے۔۔۔
ببرک شاہ کے بچے
اداکار ببرک شاہ کے بچے بہت زیادہ شرارتی ہیں۔۔۔ان کے تین بیٹے ہیں اور
تینوں ہی بہت شرارتی ہیں۔۔۔اکثر مارننگ شو میں جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ
بلوائے جاتے تو ان کے بچوں کی معصومیت اور پیاری شکل کی وجہ سے جہاں لوگ ان
کے دیوانے ہوتے وہیں ان کی شرارتوں سے ڈر بھی جاتے۔۔۔موبائل ان کے ہاتھ میں
دینے کے بعد آپ بھول جائیں کہ یہ آپ کو سلامت ملے گا۔۔۔اور ببرک اور ان کی
بیگم کے پاس سوائے مسکرانے کے اور کوئی چارہ نہیں ہوتا-
|
|
مانی کے بیٹے
اداکار مانی کے دو بیٹے ہیں اور یہ دونوں کافی شرارتی رہے ہیں۔۔۔جب یہ
تھوڑے چھوٹے تھے تو اکثر اپنے والدین کے ساتھ مختلف چینلز پر جایا کرتے تھے
۔۔۔اور ٹک کر نہیں بیٹھ پاتے تھے۔۔۔ان کی وجہ سے بھی اکثر کسی نا کسی نقصان
کا اندیشہ لگا ہی رہتا تھا۔۔۔مانی تھوڑا سمجھاتے بھی تھے لیکن بچے تو پھر
بچے ہیں۔۔۔
|
|
ٹیپو کی بیٹیاں
اداکار ٹیپو کی بیٹیاں بھی کافی شریر رہی ہیں ۔۔۔خاص طور پر ان کی جڑواں
بچیوں کی شرارتوں پر کوئی نہیں سمجھا سکتا تھا۔۔۔ٹیپو کو کیونکہ اپنی بچیوں
سے شدید محبت ہے اس لئے وہ نہ تو انہیں ڈانٹتے ہیں بلکہ وہ ان کی شرارتوں
پر صرف ہنستے ہیں۔۔۔کیونکہ ان کو اپنے بچوں کی شرارتوں سے بھی شدید پیار ہے۔۔۔
|
|
ڈاکٹر بلقیس کا بیٹا
لاڈوں میں پلا ڈاکٹر بلقیس کا پرنس بھی کافی شرارتی رہا ہے اور اس کی
شرارتوں پر ڈاکٹر بلقیس کبھی سیٹ پر آرام سے نہیں بیٹھ پائیں۔۔۔جس دن وہ شو
میں آتا اس دن سب کو پیار تو بہت ہی آتا لیکن کوئی اس کی شرارتوں کی رفتار
کو روک نہیں پاتا۔۔۔
|
|