شوبز انڈسٹری ہو اور آپ کی کوئی کہانی نہ ہو ایسا تو ہو ہی نہیں
سکتا۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی لوگ ہیں جن کے پیٹ میں ہر ستارے کی کہانیاں
دفن ہیں اور وہ کبھی غصے میں اور کبھی مذاق میں تھوڑا تھوڑا سب کے سامنے
اسے نکالتے بھی ہیں۔۔۔
بشریٰ انصاری
بشریٰ انصاری بہت کم عمری سے ٹیلی ویژن پر جگمگا رہی ہیں۔۔۔ان کی
آمد سے لے کر آج تک نا جانے کتنے ہی ستارے آئے اور گئے۔۔۔سینکڑوں نے ان کے
ساتھ کام بھی کیا اور یوں کہانیاں بنتی گئیں۔۔۔ان کے پیٹ میں نا جانے کتنے
ہی راز دفن ہیں اور وہ کبھی کبھی غصے میں یا مذاق میں ان میں سے کچھ کو
منظرعام پر لے ہی آتی ہیں۔۔۔جب فردوس جمال کے لئے سلیبریٹیز نے اپنے اپنے
دل کے پھپھولے پھوڑے تو بشریٰ انصاری بھی میدان میں اتر آئیں اور انہوں نے
بڑے ہی صاف الفاظ میں فردوس جمال کے ماضی کو للکارا۔۔۔انہوں نے یہ بتا دیا
کہ اگر میں نے منہ کھولا تو سب کے منہ بند ہوجانے ہیں۔۔۔وہ لوگ جو آج
انڈسٹری میں اپنے ہر افئیر سے انکار کرتے ہیں ان پر اکثر بشریٰ انصاری ہنس
دیتی ہیں۔۔۔کیونکہ انہیں سب کی پرانی محبتوں کا بھی علم ہے۔۔۔
|