مجھ سے سوال کیا کیا ہوں گے ۔۔۔ شوبز کے وہ ستارے جنہیں اپنا امیج خراب ہونے سے ڈر لگتا ہے

image


یوں تو سوشل میڈیا نے اب سب کو ہی اتنا ڈرا دیا ہے کہ لوگ سنبھل سنبھل کر اپنے قدم بڑھاتے ہیں لیکن کچھ ستاروں کو اپنے امیج سے شدید پیار ہے۔۔۔وہ اپنے نام کے ساتھ کوئی بھی کونٹروورسی برداشت نہیں کرتے اور نا ہی ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا پسند کرتے ہیں جو انہیں کسی بھی مشکل میں ڈال دیں۔۔۔

احسن خان
اداکار احسن خان اپنے سوشل ورک کی وجہ سے بھی لوگوں میں کافی مقبول ہیں اور ہر کوئی ان سے جڑی مثبت باتوں کو لے کر ان کی عزت کرتا ہے۔۔۔لیکن خود احسن خان کو بھی اپنی اس عزت سے شدید پیار ہے۔۔۔شروع سے ہی وہ کسی بھی شو میں جانے سے پہلے وہاں سے جڑے سوالات، اپنی اینٹری، اپنا تعارف، شو کا مقصد جان لیتے ہیں ۔۔۔اور اگر انہیں ایک فیصد بھی شک ہو کہ یہ شو ان کے لئے کسی بھی قسم کا خطرہ بن سکتا ہے تو وہ راتوں رات اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں۔۔۔آپ اگر غور کریں تو وہ رمضان میں ایسے چینلز پر میزبانی کرنا پسند کرتے ہیں جہاں ریٹنگ کی دوڑ نا ہو تاکہ رمضان جیسے مہینے میں ان کی کوئی بات پکڑ نہ لی جائے۔۔۔احسن خان کو سنبھل سنبھل کر چلنے کی عادت ہے۔۔۔اپنے مہمانوں کو وہ جب شو میں بلاتے ہیں بول ٹی وی کے تو زیادہ تر باتیں کوشش کرتے ہیں کہ مہمان خود ہی بول دے اور اس میں ان کے الفاظ کم سے کم شامل ہوں تاکہ کل کو اگر بات نکلے بھی تو صرف مہمان سے ہی جڑے، اور اس میں ان کا نام بھی نا آئے۔۔

image


فیصل قریشی
فیصل قریشی ویسے تو بہت بے باک قسم کے اداکار ہیں لیکن رمضانوں میں وہ کسی بھی ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے سے گریز ہی کرتے ہیں۔۔۔اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی آفر نہیں ہوئی۔۔۔بلکہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے کہ اگر انہوں نے غلطی سے بھی کوئی ایسی بات کردی جس کا انہیں خود علم نہیں تو بات کہیں کی کہیں جا سکتی ہے اور اس کا انجام ان کی برسوں میں بنائی ہوئی عزت ختم ہونے کی صورت میں بھی مل سکتا ہے۔۔۔فیصل قریشی کو آپ زیادہ تر سنبھل کر بولتے ہوئے دیکھیں گے۔۔۔حتیٰ کہ جب ان کے شو میں فردوس جمال نے ماہرہ خان کی برائی کی تو وہ خوفزدہ ہوگئے کہ یہ بات کہیں ان کو میڈیا میں برا نہ بنا دے۔۔۔

image


عمران عباس
عمران عباس ان اداکاروں میں سے ہیں جنہیں اپنے ساتھ بیٹھنے والے مہمان تک کا پتہ ہونا ضروری ہے۔۔۔وہ بہت زیادہ مجمع میں مہمان بننا پسند نہیں کرتے بلکہ وہ صاف کہہ دیتے ہیں کہ اگر سولو بلائیں تو ہی آؤں گا۔۔۔عمران عباس نے کچھ سالوں تک ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کی اور ان کے ساتھ جویریہ سعود بھی ہوتی تھیں۔۔۔لیکن عمران عباس کوشش کرتے تھے کہ بغیر تیاری کبھی نا بیٹھیں اور وہ کسی ایک لفظ کے غلط بتانے پر بھی ٹیم سے ناراض ہوجاتے تھے کہ مجھے غلط بتا دیا اگر یہ آن ایئر چلا گیا تو لوگ کیا کہیں گے۔۔۔انہیں اپنی عزت کی شدید پرواہ رہتی ہے۔۔۔وہ ایسے اداکاروں کے بارے میں بات کرنے سے بھی گریز ہی کرتے ہیں جن سے کوئی کونٹروورسی جڑ جائے۔۔۔انڈسٹری میں ان کی سب سے قریبی ساتھی صنم جنگ ہیں جن کی وہ بہت عزت کرتے ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: