چھوٹے بچوں کا دل ہی نہیں ذہن بھی شیشے کی طرح صاف ہوتا ہے۔۔۔ان کے سامنے
جس طرح کے الفاظ بولے جاتے ہیں وہ انہی کو دہراتے ہیں۔۔۔ان کی یادداشت ہی
ان کی عکاس ہوتی ہے۔۔۔اکثر گھروں میں ماں باپ بچوں کے سامنے کچھ ایسے الفاظ
کا انتخاب کرتے ہیں جو بظاہر بالکل عام فہم لگ رہے ہوتے ہیں لیکن در حقیقت
جب یہی الفاظ کوئی بچہ ادا کرتا ہے تو اس کی سختی کا علم ہوجاتا ہے۔۔۔
تم، تو جیسے الفاظ
میاں بیوی کو بچوں کے سامنے ایک دوسرے کا لحاظ کرنا ہے اور جب والدین ایک
دوسرے کے لئے احترام والے الفاظ کا چناؤ کریں گے تو بچے بھی سمجھ جائیں گے
کہ ہمارے لئے تم اور تو جیسے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں۔۔۔یاد رکھئے برے
الفاظ بچے جلدی ذہن نشین کرتے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ جلدی وہ اپنے گھر
کا ماحول ذہن نشین کرتے ہیں۔۔۔اگر انہیں شروع سے ہی تم اور تو کے بجائے آپ
جناب سننے کو ملے گا تو وہ بھی یہی لفظ استعمال کریں گے۔
|