|
پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی سربراہ مملکت نے اپنی
عوام کو کسی ڈرامہ سیریل کو دیکھنے کا مشورہ دیا ہو اور وہ بھی کسی اور ملک
کی ڈرامہ سیریل کو اردو میں ڈب کر کے دکھائے جانے کی خواہش کی ہو ۔ عمران
خان نے اپنی تقریر میں پاکستان کے سرکاری چینل سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ
وہ اردو زبان میں اس ڈرامے کو ڈب کر کے اس کے پانچوں سیزن پاکستانی عوام کو
دکھائیں تاکہ وہ مسلمانوں کی تاریخ سے آگاہی حاصل کر سکیں- وزیر اعظم کے
احکامات کی روشنی میں پی ٹی وی نے یکم رمضان سے اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کر
کے دکھانا شروع کیا ہے اور یہ ڈرامہ تیزی سے عوام میں نہ صرف مقبولیت حاصل
کر رہا ہے بلکہ اس کے حوالے سے سوشل میڈيا پر مختلف میمز بھی گردش کر رہی
ہیں- ان میں سے کچھ میمز میں یہ بھی سوال پوچھا جا رہا ہےکہ اگر ارطغرل
غازی پاکستان میں بنایا جاتا تو پاکستانی پروڈیوسر کی نگاہ انتخاب کس
اداکار پر ٹہرتی اس حوالے سے ہم ن صف اول کے اداکاروں کے حوالے سے ایک
جائزہ پیش کیا ہے ملاحظہ فرمائیں-
1: حمزہ علی عباسی
یورپی خدوخال کے حامل حمزہ علی عباسی کی ظاہری شکل و شباہت کافی حد تک
ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے آنکین التان سے ملتی ہے اور کافی حد تک حمزہ
علی عباسی اس کردار کو کرنے کے لیے موزوں بھی تھے- مگر جیسا کہ اس ڈرامے کے
پانچ سیزن ہیں اور ارطغرل کا کردار جوانی سے بڑھاپے تا کا کردار ہے اور
حمزہ علی عباسی نے کبھی اس سے قبل اپنی عمر سے بڑے کردار ادا نہیں کیے ہیں
اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اداکاری چھوڑنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں-
|
|
2: شان شاہد
شان شاہد اپنی جسامت کے حوالے سے اس کردار کو کرنے کے لیے بہترین ثابت ہو
سکتے ہیں اور چونکہ شان اس سے قبل فلموں میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بھی
کام کر چکے ہیں تو اس حوالے سے بہتر ثابت ہو سکتے تھے- مگر شان کا امیج ایک
اینگری مین کا امیج ہے انہوں نے ہمیشہ ایسے ہی کردار ادا کیے ہیں مگر
ارطغرل کا کردار ایک ایکشن ہیرو کے ساتھ ساتھ سوفٹ ٹون مین ہے تو ممکن ہے
کہ شان کو اس کردار کو انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جائے-
|
|
3: ہمایوں سعید
ہمایوں سعید جو کہ ایک چاکلیٹی ہیرو کے طور پر تو لوگوں کے دل جیت سکتے ہیں
مگر ایک ارطغرل جیسے ایکشن ہیرو کے طور پر ان کے لیے یہ کردار ادا کرنا
مشکل ہو سکتا ہے اور ان کو اس کردار کو ادا کرنے میں بہت محنت کی ضرورت ہو
گی-
|
|
4: عماد عارفانی
اگرچہ عماد عارفانی کا نام اس لسٹ میں نیا نیا لگ رہا ہے مگر ان کی ظاہری
شکل وغیرہ ان کو اس کردار کے لیے موزوں بناتی ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ عماد
عارفانی کی آواز کا ٹون بھی اس کردار سے بہت میچ کرتا ہے- چیخ کے اندر اپنی
بہترین اداکاری سے انہوں نے سب کے دل موہ لیے تھے اس لیے امید کی جا سکتی
ہے کہ اس کردار کو بھی اچھے طریقے سے انجام دینے میں کامیاب ہو سکیں گے-
|
|
5: فواد خان
ایشیا کے پرکشش ترین اداکار فواد خان اس کردار کو انجام دینے کے لیۓ موزون
ترین امیدوار ہو سکتے ہیں- اگرچہ انہوں نے اس سے قبل ایسے کردار ادا نہیں
کیے ہیں مگر ان کے حوالے سے ان کے ماضی کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا سکتی
ہے کہ وہ یہ کردار بہتر طور پر انجام دے سکیں گے-
|
|