یہ سچ ہے کہ آج کل کمپنیز کا دیوالیہ نکل رہا ہے۔۔۔میڈیا انڈسٹری میں بھی
زوال شروع ہوچکا ہے اور لوگوں کو کام کرنے کا معاوضہ یا تو مل نہیں رہا یا
مل رہا ہے تو کٹ کر۔۔۔لیکن ایسی صورتحال میں جہاں کچھ ستاروں نے اپنامعاوضہ
کام کے چکر میں کم کردیا ہے وہیں کچھ ستارے بضد ہیں کہ ہم تو اپنے پیسے کم
نہیں کریں گے بھلے کام دینا ہے تو دو ورنہ نا دو۔۔۔
زارا نور عباس
زارا نور عباس ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کام سے خود کو
منوایا۔۔۔اسی لئے وہ سوچتی ہیں جب ان کا وقت ہے آیا تو کیوں نا اپنی قدر سب
کو بتائیں۔۔۔کیوں کم پیسوں میں کسی شو میں جائیں۔۔۔اسی لئے انہوں نے کرلیا
ہے فیصلہ کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے۔۔۔ان کے پیسوں میں کوئی کمی نا آئے۔۔۔جسے
ضرورت ہوگی وہ لازمی بلائے گا ورنہ ان کا نمبر نہیں آئے گا۔۔۔لیکن صرف شو
ہی تو نہیں ہوتے نا پاکستان میں۔۔۔ڈرامہ اور فلمیں کس دن کام آئیں
گی۔۔۔لیکن زارا نور عباس اب کسی ایسے شو میں نہیں جائیں گی جہاں انہیں منہ
مانگے پیسے نا ملیں۔۔۔
|