کام کرتے ہیں تو اتنا کہ جہاں نظر جائے وہاں وہ ہی نظر آئیں اور جب غائب
ہوئے تو ایسا کہ ایک سال ہوگیا لیکن کوئی خبر تک نا آئے۔۔۔انڈسٹری میں کچھ
نام ایسے ہیں جو اچانک اسکرین سے غائب ہوگئی ہیں اور ایک سال میں ان کی
کوئی خبر بھی نہیں۔۔۔
صنم بلوچ
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ نے آخری ڈرامہ ’’خاص ‘‘ کیا اور
اس کے بعد اسکرین سے غائب ہوگئیں۔۔۔اس ڈرامہ کی آن ائیر تاریخیں پچھلے سال
اپریل کی ہیں۔۔۔یعنی صنم بلوچ اس سے بھی پہلے شوٹنگ مکمل کروا چکی
تھیں۔۔۔ایک خبر کے مطابق صنم بلوچ اس وقت کینیڈا میں ہیں اور کافی عرصہ سے
وہیں مقیم ہیں۔۔۔اپنی علیحدگی کے بعد صنم بلوچ کی زندگی میں بھی کافی کچھ
بدل گیا ہے۔۔۔لیکن اس طویل وقفے کی وجوہات کیا ہیں یہ ابھی تک سامنے نہیں
آئیں۔۔۔
|