بچوں کے ساتھ سالگرہ منانے کا موقع۔۔۔ستاروں کے گھروں میں سالگرہ کی خوشیاں قرنطینہ میں بھی

image


اب وہ دور کہاں جب سالگرہ منانے کے لئے کبھی کسی ملک تو کبھی کسی ملک۔۔۔اب تو سب اپنے اپنے گھروں میں بند اپنے گھر والوں کے ساتھ ان خوشیوں کو منا رہے ہیں۔۔۔پاکستانی ستاروں نے اپنی اور اپنے بچوں کی سالگرہ کیسے منائی اس قرنطینہ میں

عروسہ صدیقی کے بیٹے کی سالگرہ
اداکارہ عروسہ صدیقی نے پچھلے دنوں حیرت انگیز طور پر اپنے وزن میں کمی کی۔۔۔اور اب وہ ایک نئے روپ میں عوام کے سامنے آرہی ہیں۔۔۔حال ہی میں انہوں نے اپنے بیٹے حمزہ کے ساتھ تصویر لگائی اور لکھا کہ ہماری دنیا حمزہ علی خان دو سال کے ہوگئے ہیں۔۔۔دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔عروسہ نے یہ سالگرہ سادگی سے اپنے شوہر کے ساتھ ہی منائی اور بہت کم لوگ جو گھر والے تھے اس میں شامل تھے۔۔۔

image


عمران اشرف کے بیٹے کی سالگرہ
اداکار عمران اشرف کے بیٹے روحام اس قرنطینہ کے دنوں میں پورے ایک سال کے ہوگئے اور ان کی سالگرہ بہت ہی سادگی سے گھر میں منائی گئی۔۔۔سادگی سے کیک کاٹا گیا اور عمران اشرف نے لکھا کہ پہلے میں کوئی بھی کام کرنے سے پہلے ایک ہزار بار سوچتا تھا ، اور اب ایک ہزار ایک بار سوچتا ہوں۔۔۔ایک ہزار سے پہلے ایک روحام۔۔۔انہوں نے اپنے بیٹے کو دعا دی کہ خدا تمہیں نرم دل اور خدا ترس بنائے۔۔۔

image


منیب بٹ کی سالگرہ
اداکار منیب بٹ نے اس سال اپنی سالگرہ اپنی بیگم اور اپنی بیٹی امل کے ساتھ منائی۔۔۔اس موقع پر ان کی خوشی ہی نرالی تھی کیونکہ کیک کاٹتے وقت ان کی گود میں ان کی سب سے بڑی خوشی بھی موجود تھی۔۔۔

image


علی رحمان کی سالگرہ
اداکار علی رحمان نے اپنی سالگرہ سوشل میڈیا پر ہی منائی اور انہوں نے عائشہ عمر کو لائیو انٹرویو دیا اور اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور خود کو کھلایا۔۔۔یہ ایک ایسی سالگرہ تھی جس میں میزبان بھی وہ خود تھے اور مہمان بھی وہ خود تھے۔۔۔

image


سائرہ یوسف کی سالگرہ
کچھ دن پہلے سائرہ یوسف نے بھی اپنی سالگرہ اپنی بہنوں اور ان کے بچوں کے ساتھ منائی اور انہوں نے اسٹیٹس لکھا کہ سالگرہ پر صرف پیار ہی کافی ہے۔۔۔وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کافی خوش نظر آئیں اور انہوں نے علیحدگی کے بعد اپنی پہلی خوشی سب سے شئیر کی۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: