سائبان کا عذاب

میں اکثر قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے سے پہلے یہ دعا کیا کرتا ہوں ، اے میرے اللہ تو سچا تیرا یہ کلام سچا تیرا نبی ﷺ سچا جس کی معرفت یہ کلام مسلمانوں تک پہنچا، بس اِس کلام کی محبت میرے دل میں ڈال دے اور اس کوسمجھنے کی توفیق مجھے عطا کر۔آمین

انبیاءعلیہ السلام کے عجیب عجیب قصے پڑھتے وقت کئی دفعہ خیالات اکثر بھٹک جاتے ہیں ، ایک دن میں پارہ اُنیس کی سورہءالشعراءکی تلاوت کر رہا تھا ، جس میں حضرت شعیب علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے اللہ کریم فرماتے ہیں۔

سُورہءالشعرآء کی آیت نمبر ۷۸۱ ، ۸۸۱ کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے ( جب حضرت شعیب (علیہ السلام) اپنی اُمت سے بولے کہ تمہارے اعمال کو میرا ربّ ہی خوب جانتا ہے، سو وہ لوگ برابر جھٹلایا کیئے پھر اُن کو سائبان کے واقعہ نے آ پکڑا بے شک وہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا) اس کی تشریح میں جو حاشیہ لکھا تھا اس میں درج تھا ( عذاب سائبان کا یہ تھا کہ اول ان لوگوں پر گرمی مسلط ہوئی پھر ایک ابر نمودار ہوا جس سے ٹھنڈی ہوا آتی تھی ۔جب سب لوگ اس کے نیچے جمع ہو گئے تو اس میں سے آگ برسنا شروع ہوئی اور سب جل گئے۔

یہ اللہ پاک کی شان کریمی ہے کہ صدق دل سے جو دعا کی جائے قبول ہونے میں دیر نہیں لگتی، اِس سائبان کے عذاب کے بارے میں طرح طرح کے خیالات دل میں آ رہے تھے کہ یہ کیسا عذاب ہو گا کہ جس میں سایہ بھی تھا اور اس سے آگ برسنے لگی۔

اُسی روز میں نے جب ہماری ویب ڈاٹ کام کھولی تو پہلے پیج پر پومپئی(pompeii) کے ایک قدیم شہر کے بارے میں پڑھا کہ جو آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے زمین میں دفن ہو گیا تھا جسے دو ہزار سال بعد آثار قدیمہ کے ماہرین منظر عام پر لے آئے۔مزید تفصیل دیکھی تو اُس کی پہلی تصویر میں راکھ جو اوپر گئی تھی اُس کا سایہ پہاڑ کے دامن میں دکھائی دے رہا تھا ، میرے تصور میں سب کچھ صاف ہو گیا کہ یہ ہی وہ عذاب ہے جس کا ذکر میں نے آج پڑھا تھا کہ ایک سایہ نمودار ہوا اور جب لوگ اسکے نیچے جمع ہو گئے تو اس سے آگ برسنے لگی، اس قدیم شہر کے لوگوں کو حادثے کے وقت کسی قسم کے بچاﺅ کا موقع ہی نہ مل سکا، اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام شہر آتش فشاں کی راکھ کے نیچے دفن ہو گیا۔

اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمیں کلام پاک ترجمے کے ساتھ پڑھ کر عبرت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
H.A.Latif
About the Author: H.A.Latif Read More Articles by H.A.Latif: 58 Articles with 77172 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.