کچھ کردار ایک جھلک دکھا کر بھی ہمیشہ کے لئے آنکھوں میں بس جاتے
ہیں۔۔۔پاکستان ٹیلی ویژن میں ایسے کئی ناموں نے کام کیا جو ایک ڈرامے میں
ہی اپنی اداکاری سے خود کو منوا گئے اور لوگ آج بھی انہیں نہیں بھلا پائے۔۔۔
کرن زمان
بھلا کون بھول سکتا ہے ڈرامہ ’’سنہرے دن‘‘ کی بھولی بھالی ہیروئن کو۔۔۔یہ
خوبصورت چہرہ ہے کرن زمان کا۔۔۔کرن نے مشہور ہدایت کار شعیب منصور کے ڈرامے
سنہرے دن کے لئے آڈیشن دیا اور فوراً ہی چن لی گئیں۔۔۔ان کو سلیم شیخ کی
ہیروئن کا کردار ادا کرنا تھا۔۔۔سنہرے دن اپنے دور کا کامیاب ترین ڈرامہ
تھا جسے لوگ آج تک نہیں بھلا پائے۔۔۔لیکن کرن زمان نے اپنی زندگی میں بس
یہی ایک ڈرامہ کیا اور اپنی پڑھائی کو ترجیح دی۔۔۔انہوں نے فائن آرٹس کی
تعلیم حاصل کی اور پھر بیرون ملک ہی چلی گئیں۔۔۔وہ امریکہ میں رہائش پذیر
ہیں اور تعلیم کے شعبے میں خود کو منوا رہی ہیں۔۔۔ان کے تین بچے ہیں اور وہ
اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔۔۔کرن زمان کو اس کے علاوہ بھی کئی پراجیکٹس کی
آفر ہوئی لیکن وہ اس گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں تعلیم بنیادی ضرورت اور
سب سے پہلی ترجیح ہے۔۔۔اس لئے انہوں نے کم عمری میں ہی اس فیصلے کا خیر
مقدم نہیں کیا اور اپنی پڑھائی کو زندگی کا حصہ بنا لیا۔۔۔
|