مارخور ہر دہشت گرد کو مارے گا

مارخور سانپوں کو ڈھونڈنے اور مارتے مارتے زخمی ضرور ہوجاتا ہے لیکن اپنی آخری سانس تک ہار نہیں مانتا۔

یہی وہ بہادری اور شجاعت ہے جس کی وجہ سے تمام سانپ جو آپ پر اب تک عیاں ہوچکے ہیں ان کا نشانہ مارخور ہے۔

سماجی تنظیمیں، سیاست دان ، لسانیت وقومیت کے داعی، صحافی و اینکرز اور ملحدین، گستاخانہ پیجز چلانے والے اور ہم جنس پرست یہ وہ لوگ ہیں جو بچھو کا کردار کرتے ہوئے اپنے ہی گھر کے محافظ مارخور کو ڈسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف یہود(اسرائیل) و نصاری (مریکہ) اور مشرکین( بھارت) وہ سانپ ہیں جو مارخور پر اپنے جان لیوا زہر کے ساتھ حملہ اور ہیں۔لیکن مارخور تو ہار ماننے کو تیار نہیں، کٹھن حالات میں بھی مارخور پریشان نہیں ہوتا بلکہ تاریک راہوں اور دشوار منزلوں میں بھی اس کی جفاکشی اور دلیری دشمن پر سکتہ طاری کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔

ہزاروں سانپوں کے ہوتے ہوے بھی مارخور تنہا انکو ہرا دیتا ہے۔ شائد مارخور کے لے کوئ چیز ناممکن نہیں اور یہی وہ یقین ہے ، وہ ایمان ہے اور اللّہ سبحانہ وتعالیٰ پر توکل ہے کہ جس کی وجہ سے ہمیشہ مارخور سانپوں پر بازی لے جاتا ہے۔

سانپ کی نسبت بچھو مارخور اور اس کے گھر والوں کے لئے زیادہ مہلک ہیں جو اس کے گھر میں موجود ہو کر سب کو ڈھس رہے ہیں۔۔

مارخور کا ٹاکرا سانپوں اور بچھووں سے عرصے سے جاری ہے ، بے شمار زخم و خون گرنے کے باوجود مارخور سانپوں کے قابو میں نہیں آرہا۔۔۔

نہ ڈر رہا ہے
نہ تھک کر ہار مان رہا ہے
نہ ناامید ہورہا ہے۔۔۔

بلکہ ہر دن اسکا نئے محاذ پر سانپوں سے سامنا ہوتا ہے جسکا وہ جان ہتھیلی پر رکھ کر مقابلہ کررہا ہے۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حق و باطل کی اس جنگ میں فتح کا تاج کس کے سر سجتا ہے۔

کون مارخور کا ساتھ دیتا ہے ۔۔۔ کون سانپوں اور بچھووں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے!!

میں اپنی آخری سانس تک مارخور کے ساتھ ہوں ۔۔۔

 

Syed Maqsood ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood ali Hashmi: 171 Articles with 173124 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.