|
ماؤں کے اپنے بچوں کو لے کر بڑے ارمان ہوتے ہیں۔۔۔اور خاص طور پر اگر عید
کا موقع ہو تو سارے ارمان دل کھول کر نکالے جاتے ہیں۔۔۔اس سال کئی ستاروں
کے بچوں کی یہ پہلی عید ہے اس لئے ارمان تو ڈھیر سارے ہیں۔۔۔دیکھنا یہ ہے
کہ وہ کس طرح انہیں پورا کرتے ہیں اس قرنطینہ میں۔۔۔
ایمن کی بیٹی امل
ایمن کی بیٹی امل کی یہ پہلی عید ہوگی۔۔۔ننھیال کی تو یہ پہلی خوشی ہے اس
لئے کچھ بھی ہوجائے نانا نانی اپنے سارے ارمان پورے کریں گے۔۔۔یوں بھی
چھوٹی بچیوں کے لئے تو ہزار ایسی چیزیں ہیں جو دل کو خوش کرنے کے لئے کافی
ہیں ۔۔۔ننھے ننھے غرارے، چوڑیاں، کھسے اور کئی طرح کے کلپس۔۔۔جس طرح ایمن
خود اپنی تیاریوں کا عید پر ہمیشہ رکھتی تھیں خیال۔۔۔ننھی امل کے لئے بھی
کچھ کم نہیں ہوگا ۔۔۔
|
|
مزنا وقاص کا بیٹا آہل
سنو چندا ڈرامہ کی اداکارہ مزنا وقاص کے گھر میں آٹھ سال بعد آئی خوشی اور
اب ان کے ننھے سے بیٹے آہل کی یہ پہلی عید ہوگی۔۔۔مزنا وقاص کے ارمان تو
چھپائے نہیں چھپیں گے اور وہ ضرور کچھ نا کچھ تیاریوں میں مگن ضرور ہوں
گی۔۔ننھیال اور ددھیال میں ننھے آہل کی دھوم تو مچی ہوئی ہے تو چھوٹا سا
کرتا، شلوار اور پشاوری چپل میں یہ ننھا شہزادہ نظر آسکتا ہے۔۔۔
|
|
عائشہ خان کی بیٹی ماہ نور
اداکارہ عائشہ خان کی شادی میجر عقباء سے ہوئی اور اب ان کے گھر میں چھے
ماہ پہلے ایک ننھی سی خوشی آئی جس کا نام رکھا گیا ماہ نور ملک۔۔۔ماہ نور
کی یہ پہلی عید ہوگی اور جس طرح عائشہ خان خود اپنا خیال رکھتی ہیں اس لئے
انہوں نے یقینا اپنی بیٹی کی پہلی عید کے حوالے سے بھی بہت کچھ سوچا
ہوگا۔۔۔عید ہوگی تو گھر میں ہی لیکن ننھی ماہ نور کی فوٹو شوٹ سامنے ضرور
آسکتی ہے۔۔۔
|
|
ہارون شاہد کی بیٹی منا
اداکار ہارون شاہد کے گھر یوں تو ایک بیٹا موسی موجود تھا لیکن پچھلے سال
کے درمیان میں ننھی منا کی آمد ہوئی ارو ہارون کے گھر کے اور زندگی کے رنگ
ہی بدل گئے۔۔۔منا کی یہ پہلی عید ہے اور ہارون اور ان کی بیگم ان رنگوں کو
ضرور سجائیں گے۔۔۔
|
|