میں نے اپنی بیوی کو شدید تکلیف میں دیکھا اور میں ٹوٹ گیا۔۔۔انڈسٹری کے ہمدرد ترین شوہر

image
 
پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایسے کئی مرد حضرات ہیں جو اپنی بیگم کا خیال خود سے بھی بڑھ کر کرتے ہیں۔۔۔جن کی آنکھوں میں ان کے پارٹنر کی سچی محبت کے رنگ دور سے ہی نظر آجاتے ہیں۔۔۔
 
عمیر رانا
اداکار عمیر رانا ایک بہت ہی نرم مزاج اور گریس فل شخصیت کے مالک ہیں۔۔۔انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک شو میں بتایا کہ وہ اپنی بیگم کے دیوانے ہیں۔۔۔ان کے خیال میں ان کی بیگم ایک بہت ہی گریس فل خاتون ہیں اور یہی وہ وجہ تھی جس نے ان دونوں کو قریب کیا۔۔۔شادی سے پہلے یہ ایک دوستی تھی جس میں وہ گھنٹوں کسی بھی موضوع پر بات کرسکتے تھے ۔۔۔اور وہ آج بھی ہے۔۔۔عمیر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا نہیں تھا کہ میں رشتہ دوں گا اور یہ شادی ہوجائے گی کیونکہ وہ ایک میجر کی بیٹی تھیں اور میں ایک اداکار۔۔۔لیکن یہ شادی ہوگئی۔۔۔شادی کے بعد ایک بیٹا ہوا اور پھر کچھ عرصہ بعد میری بیگم پھر پریگننٹ ہوئیں۔۔۔وہ موقع اتنی خوشی کا تھا جب ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے گھر ایک نہیں بلکہ دو دو ننھی پریاں آنے والی ہیں۔۔۔ان کا انتظار شدت سے تھا۔۔۔لیکن جب ان کا ڈیلیوری ٹائم آیا تو وہ ہمارے سارے خوابوں کو اپنے اندر سمو کر سو گئی تھیں۔۔۔میں اپنی بیوی سے اس شدت سے محبت کرتا تھا کہ یہ سوچا کہ بیٹیوں کو اگر اسے دکھایا تو پھر تدفین نا ہوپائے گی اور وہ کیسے سنبھلے گی۔۔۔میں نے اسے دکھائے بغیر ہی تدفین کی۔۔۔اور آج تک پچھتاتا ہوں۔۔۔وہ درد جو میری بیوی کی آنکھوں میں آج تک ہے اپنی بیٹیوں کو سینے سے نا لگانے کا ۔۔۔وہ میں اپنے اندر محسوس کرتا ہوں۔۔۔ہمارے گھر میں صرف بیٹے ہی تھے اس لئے بیٹی اور وہ بھی دو دو ۔۔۔تو سب ہی بے تحاشا خوش تھے اور یہ سب اچانک ہوا تو ہماری پلاننگز سب دھری کی دھری رہ گئیں۔۔۔اور میں اپنی بیٹیوں کو دفنانے کا درد آج تک نہیں بھول پایا۔۔۔میں اس کے بعد دو گنا زیادہ محبت کرتا ہوں اپنی بیوی سے۔۔۔اب ہماری ایک اور بیٹی بھی ہے جو ماں کی عاشق ہے۔۔۔
image
 
دانش تیمور
اداکار دانش تیمور ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنی بیگم کی نا صرف خود بہت عزت کرتے ہیں بلکہ کرواتے بھی ہیں۔۔۔ایک عید شو کی ریکارڈنگ کے دوران میزبان نے ان سے کہا کہ وہ اپنی بیگم کو فون کریں اور ڈرائیں کہ مجھے ابھی ملک سے باہر جانا ہے فلم کی پروموشن کے لئے اور تم عید اکیلے مناؤ گی۔۔۔دانش نے یہ کرتو دیا لیکن اسی وقت پلٹ کر کال کی اور کہا کہ تم بالکل پریشان مت ہونا۔۔۔میں تمہارے ساتھ ہی رہوں گا۔۔۔یہ ایک مذاق ہے۔۔۔اپنی بیوی کو ایک لمحہ بھی پریشان نا کرپائے اور ان کی ہر کامیابی کو ان کے ساتھ مل کر مناتے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: