شوبز سے منسلک ہونے کے فائدے بھی ہیں اور نقصان بھی، ایسے اداکار جن کا پورا خاندان شوبز میں ہے

image


عام طور پر ہمارے ملک میں ہر شعبہ زندگی میں گدی نشینی کی روایات بہت مضبوط ہیں- ہر باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بعد اس کا بیٹا اس کی جگہ سنبھال-ے یہ روایت سیاست دانوں میں تو بہت زیادہ نظر آتی ہے مگر اب اس کی گونج ہمیں اپنے شوبز کے شعبے میں بھی سنائی دے رہی ہے جہاں پر اداکار و ڈائیریکٹر اپنے بچوں کو اپنے بڑھاپے کے بعد لانچ کرتے ہیں اور اپنے تعلقات کے ذریعے اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ان بچوں کو زیادہ سے زیادہ کام دلوا سکیں- مگر اس شعبے میں سفارش ایک آدھ بار تو کامیاب ہو سکتی ہے مگر شوبز میں جگہ بنانے کے لیے صلاحیتوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ خاندانوں کے باروں میں بتائيں گے-

1: زارا نور عباس کا خاندان
زارا نور عباس کے والد کا اگرچہ شوبز سے تعلق نہ تھا مگر ان کی والدہ کا تعلق فنون لطیفہ کے ایک اہم خاندان سے تھا- اسما عباس کی بیٹی اور معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر اسد صدیقی عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں- اپنے اردگرد ہر جانب شوبز سے جڑے افراد کے حوالے سے زارا کا یہ کہنا تھا کہ شوبز میں کام کرنے کے بہت سارے فائدے ہیں مگر اس کے بعض نقصانات بھی ہیں- انسان کی اپنی آزادی سلب ہو جاتی ہے اور وہ آزادانہ طور پر بہت سے ایسے کام نہیں کر سکتے ہیں جو کہ وہ چاہتے ہیں جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شوبز میں آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے محبت بے شمار ملتی ہے-

image


2: شہزاد شیخ اور مومل شیخ
بہن بھائیوں کی یہ جوڑی معروف اداکار اور پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر جاوید شیخ کے بچے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ جاوید شیخ کی بہن سفینہ کی شادی بہروز سبزواری سے ہوئی ہے- اس کے علاوہ ان کے چچا سلیم شیخ بھی معروف اداکار ہیں اس وجہ سے ان دونوں کا بچپن ہی شوبز کے لوگوں کی آغوش میں گزرا مگر یہ دونوں بہن بھائی اپنے والد کی شہرت کو سیڑھی بنائے بغیر اپنے بل بوتے پر اپنی محنت سے اپنی شناخت بنا رہے ہیں اور شوبز میں جگہ بنا رہے ہیں-

image


3: شہروز سبزواری
شہروز سبزواری سفینہ شیخ اور بہروز سبزواری کے اکلوتے بیٹے ہیں اور معروف اداکار جاوید شیخ اور سلیم شیخ کے بھانجے ہیں- ان کی سابقہ بیوی سارہ کا تعلق بھی شوبز سے تھا شوبز سے منسلک گھرانے سے تعلق ہونے کے سبب بہت کم عمری ہی میں انہوں نے شوبز جوائن کر لیا تھا اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھاتے نظر آتے ہیں-

image


4: علی عباس
علی عباس معروف اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں ان کے دادا عنایت حسین بھٹی اپنے وقت کے معروف گلوکار اور اداکار تھے- اس کے علاوہ علی عباس کی والدہ صبا حمید ہیں جب کہ اس حساب سے معروف گلوکارہ میشا شفیع جو کہ صبا حمید کے پہلے شوہر سے تھیں علی عباس کی سوتیلی بہن ہیں۔ علی عباس بھی ایک محنتی اداکار ہیں اور سنجیدگی کے ساتھ محنت اور اپنے کام کے ذریعے جگہ بنا رہے ہیں-

image


5: علی کاظمی
علی کاظمی جو معروف اداکار جوڑے راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کے بیٹے ہیں- مگر ان کے حوالے سے بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ان کے نانا شیام قیام پاکستان کے وقت ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار تھے جب کہ ان کی نانی ممتاز قریشی المعروف تاجی کا تعلق پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تھا اور اس جوڑے کے دو بچے تھے جن میں سے ایک سائرہ تھیں مگر شیام کے ساتھ طلاق کے بعد ان کی والدہ پاکستان آگئی تھیں- اور انہوں نے دوسری شادی کر لی تھی جب کہ علی کاظمی کی بہن ندا کاظمی نے بھی کچھ ڈراموں میں ادکاری کی تھی اوراب نیشنل کالج آو آرٹس میں بطور ٹیچر خدمات انجام دے رہی ہیں- علی کاظمی نے کافی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھلائے ہیں وہ اب تک اپنے والدین کی طرح کامیابی تو حاصل نہیں کر سکے مگر ان کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں ہے اور وہ جلد ہی جگہ بنا لیں گے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: