میں نے شوٹ پر چیخیں مار مار کر رونا شروع کردیا۔۔۔انڈسٹری کی مضبوط ترین لڑکیاں

image


شوبز انڈسٹری میں بہت آسان ہے کسی کو بھی کچھ بھی کہہ دینا۔۔۔کیونکہ لوگوں کی نظر میں جو لڑکی اسکرین پر کام کرتی ہے اسے کچھ کہہ بھی دیا جائے تو برا نہیں ہے۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس انڈسٹری میں ایسی کئی لڑکیاں ہیں جو بظاہر نازک نظر آتی ہیں لیکن ان کا حوصلہ چٹانوں جتنا مضبوط ہے

کومل عزیز
کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں اداکارہ کومل عزیز چیخ چیخ کر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بتا رہی تھیں کہ کس طرح ان کے مالک مکان نے اس بات کا لحاظ بھی نہیں کیا کہ وہ اور ان کی بہن اکیلی کسی مرد کے سہارے کے بغیر ایک فلیٹ میں رہ رہی ہیں اور اپنا کرایہ وقت پر ادا کر رہی ہیں۔۔۔وہ مالک مکان انہیں ڈراتا رہا، دھمکاتا رہا اور ان پر کئی بار قاتلانہ حملے بھی کئے۔۔۔کومل عزیز کے لئے اس گھر کو چھوڑنا مشکل نہیں تھا لیکن وہ یہ کہتی تھیں کہ بات اصول کی ہے۔۔۔جب ہم نے بیانہ دیا ہے اور اس ٹوٹے ہوئے گھر کو بنوایا ہے تو پھر ہم اپنا پیسہ اسے دے کر کیوں جائیں۔۔۔ہم کیوں ڈریں۔۔۔کومل کا کہنا ہے کہ ایک دن اس نے ہماری بجلی بھی کاٹ دی اور سختی سے کہہ دیا کہ اگر کوئی الیکٹریشن آیا تو میں اسے جان سے مار دوں گا۔۔۔تاکہ یہ ماں بیٹیاں اندھیرے میں بغیر بجلی کے اپنا وقت گزاریں اور گھر چھوڑ دیں۔۔۔کومل نے بتایا کہ ان کے والد نے اتنا کچھ تو جمع کیا تھا کہ یہ جنگ میں پیسوں کے لئے نہیں لڑ رہی تھی۔۔۔یہ اصول کی جنگ تھی اور میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں اس وقت ہی جاؤں گی جب میرا بیانہ پورا ہوگا۔۔۔وہ وقت گزارنے کے بعد کومل نے جب گھر خالی کرنا چاہا اور وہ شوٹ پر تھیں تو ان کی امی اور بہن ایک انکل کے ساتھ چابی دینے اس مالک مکان کے پاس گئے تو اس نے ان پر حملہ کردیا۔۔۔کومل شوٹ پر ہی چیخیں مار مار کر روتی رہیں اور پھر اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچیں۔۔۔لیکن وہ بھاگ گیا تھا۔۔۔

image


زارا نور عباس
اپنے ماں باپ کو تکلیف میں دیکھنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے اور زار انور عباس کے لئے وہ وقت بہت کڑا تھا جب ان کی والدہ اسماء عباس کو کینسر کی تشخیص ہوئی۔۔۔وہ کچھ عرصہ قبل ہی اپنی زندگی میں شادی ختم ہونے کی جنگ تو لڑ ہی چکی تھیں لیکن یہ نئی جنگ ان کے لئے بہت مشکل تھی کیونکہ اس میں انہیں اپنی جان سے پیاری ماں کو درد میں بھی دیکھنا تھا اور ان کا حوصلہ بھی بننا تھا۔۔۔زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ میں نے اماں کے لئے کسی نرس اور کسی نوکر سے کوئی کام نہیں کروایا۔۔۔وہ سارے کام خود ہی کرتی تھیں اور اسماء عباس کو زندگی میں واپس لانے میں جہاں خود ان کا حوصلہ ہے وہیں زارا کی محبت اور مضبوط اعصاب کا بھی کمال ہے ۔۔۔جنہوں نے کبھی اپنی اماں کے سامنے نا تو خود کو بکھرنے دیا اور نا ہی کبھی ٹوٹیں۔۔۔

image


نادیہ جمیل
اداکارہ نادیہ جمیل ان مضبوط ترین خواتین میں آتی ہیں جو اپنی بیماری اک ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور کبھی بھی اپنے چہرے پر اپنی تکلیف کو آنے نہیں دیتیں۔۔۔نادیہ نے حال ہی میں ایک پوسٹ لگائی کہ وہ اپنے بریسٹ کینسر کی سرجری کے لئے جارہی ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔۔۔یہ وقت ان کے لئے بالکل بھی آسان نہیں تھا۔۔۔وہ پریشان ضرور تھیں اپنے بچوں کو لے کر۔۔۔لیکن انہوں نے اپنے چہرے اور اپنے پوسٹ سے کسی کو یہ ظاہر نہیں ہونے دیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: