|
شادی کا مطلب ہے خوشی اور جب ایک بار یہ خوشی زندگی میں آجائے تو پھر اس کے
بعد ہر تہوار پہلے سے زیادہ اہم اور یادگار ہوجاتا ہے۔۔۔پاکستانی ستاروں
میں جن کی شادی اس سال ہوئی ان کے لئے یہ پہلی عید ہوگی اور چاہے کچھ بھی
ہوجائے خوشیوں کے یہ رنگ ان کے چہروں پر نظر ضرور آئیں گے
سجل اور احد کی پہلی عید
یہ سال اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی زندگیوں میں خوشی کا سال ثابت
ہوا۔۔۔دو دل ایک ہوئے اور ایک چھوٹی سی تقریب میں دونوں نے نکاح نامہ پر
اپنے ایک ہونے کا اقرار کیا۔۔۔ان دونوں کے لئے یہ عید بڑی ہی خاص ہے۔۔۔احد
رضا کے گھر پہلی بہو کے لئے عیدی تو آئے گی ہی۔۔۔بلکہ چاند رات کو بھی خاص
اہتمام کیا جائے گا۔۔۔سجل اپنی ساس اور سسر کی اس عید میں خوبصورت اضافہ
ہوں گی کیونکہ اس سے پہلے ان کے گھر میں لڑکوں کی ہی شاپنگ ہوئی
ہوگی۔۔۔لڑکیوں کا زور رہا نہیں۔۔۔سجل کو لے کر گھر کا ہر فرد بہت خوش ہوگا۔
|
|
صنم چوہدری اور سومی چوہان کی عید
صنم چوہدری ہمیشہ سے ہی تیار ہونا پسند کرتی رہی ہیں اور اس عید پر تو ان
کی تیاری بہت ہی خاص ہوگی۔۔۔کیونکہ ان کی زندگی میں شادی کے بعد آرہی ہے
پہلی عید اور کیونکہ دونوں کی یہ محبت کی شادی ہے اس لئے ان دونوں کی
تیاریاں عروج پر ہوں گی اور نا صرف عید خاص ہوگی بلکہ عیدی بھی بہت خاص
ہوگی۔
|
|
ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی عید
اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی کی شادی نے میڈیا انڈسٹری میں
ایک بہت خوشگوار تاثر رقم کیا۔۔۔ستر سال کی اس زندگی میں یہ پہلی عید آئے
گی جو ان کے لئے رنگ اور خوشیاں لائے گی۔۔۔وہ چاند رات کا اصل مفہوم جانیں
گے اور دونوں کے لئے یہ عید اس لئے بھی خاص ہوگی کیونکہ ثمینہ احمد اور
منظر صہبائی کو بھی اس عید پر تحائف اور عیدی ملے گی۔۔۔
|
|
اقراء اور یاسر حسین کی عید
خوبصورت جوڑی اقراء اور یاسر حسین بھی اس سال شادی کے بعد اپنی پہلی عید
منائیں گے۔۔۔جتنی ویڈیوز یہ دونوں ایک دوسرے کی بناتے ہیں اس میں ایک ویڈیو
مہندی لگانے کی تو لازمی آئے گی۔۔۔اور یہ مہندی لگائیں گے یاسر اپنی بیگم
کے ہاتھوں میں۔۔۔کیونکہ یہ عید ہے اقراء کے لئے بہت خاص۔۔۔جسے چاہا وہ
زندگی میں آگیا اور پھر اس کے ساتھ اپنی پہلی عید۔۔۔تو خوشی تو بیان سے
باہر ہی ہوگی۔
|
|