شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے شادی کی خاطر اپنی فیلڈ
کو چھوڑا۔۔۔کچھ نے بہت عروج پر چھوڑا اور جب واپس آئیں تو زیرہ سے اس سفر
کو شروع کرنا پڑا۔۔۔کیونکہ جب آپ اپنے عروج پر کسی منزل کو چھورتے ہیں تو
راستہ مزید دشوار ہوجاتا ہے۔۔۔لیکن افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ جس کی خاطر
آپ سب کچھ چھوڑیں اگر وہی تعلق نا رہے۔۔۔
زینب قیوم
اداکارہ اور ماڈل زی کیو کو ان کی بردبار اور گریس فل شخصیت کی وجہ سے
انڈسٹری میں بہت عزت اور احترام سے پہچانا جاتا ہے۔۔۔ذی کیو جب اپنے کیرئیر
کے عروج پر تھیں تو اس وقت ان کی عمر پینتیس سال ہوچکی تھی۔۔۔ان کے ساتھ کی
تمام دوستوں اور کولیگز کی شادی ہوچکی تھی اور سب اپنے بچوں کو پال رہی
تھیں۔۔۔کچھ کے بچے نو دس سال کے ہوگئے تھے اور یہ بات زینب قیوم کو ہولانے
لگی تھی کہ بس اب مجھے شادی کرلینی چاہئے۔۔۔زینب کا کہنا ہے کہ اپنی بڑھتی
عمر سے اتنا ڈر گئی کہ گھر والوں کی ایک نا سنی۔۔۔میری امی نے مجھے سمجھایا
تھا کہ یہ فیصلے جلد بازی کے نہیں ہوتے لیکن مجھے اس وقت شادی کا ہی سوار
تھا۔۔۔میں نے شادی سے ایک سال پہلے ہی آہستہ آہستہ خود کو پیچھے کرنا شروع
کیا اور شادی کرلی۔۔۔صرف گیارہ مہینے کی اس شادی نے مجھے یہ احساس دلا دیا
کہ جو کچھ بھی ہوا وہ میرے لئے صحیح نہیں تھا۔۔۔یہ شادی ختم کرنے میں پہل
میرے شوہر نے ہی کی لیکن ہماری دوستی اور احترام آج بھی برقرار ہے۔۔۔
|