گلوکار بننے کے خواہشمند اقرار الحسن نیوز اینکر کس کے کہنے پر بنے , ان کی دو شادیوں اور دو لو اسٹوریز کے بارے میں جانیں

image


اقرار الحسن کا شمار ان اینکرز میں ہوتا ہے جو کہ نہ صرف لوگوں میں بہت مقبول ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والے انہیں ایک سچا ، راست باز اور ایماندار انسان تصور کرتے ہیں- مگر کہتے ہیں کہ جس کے سب ہی دوست ہوں ایسا انسان بہت منافق ہوتا ہے- مگر اقرار کے جہاں بہت سارے چاہنے والے موجود ہیں وہیں پر ان کے مخالفین اور دشمنوں کی تعداد میں بھی کوئی کمی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غںی اور اقرار الحسن کے ٹکراؤ کی خبریں سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ ہیں-

1: زندگی کے شروع کے ایام
اقرار الحسن کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ 29 مئی 1984 کو پیدا ہوئے انہوں نے بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ گریجویشن تک تعلیم لاہور ہی سے حاصل کی- تعلیمی زمانے سے ہی وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ان کا شمار نہ صرف اپنے کالج بلکہ پورے لاہور کے بہترین ترین مقررین میں ہوتا تھا-
 

image


2: گلوکاری کا شوق
مگر اقرار کے حوالے سے بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ وہ نیوز اینکر کے بجائے گلوکار بننا چاہتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے گلوکاری کو ہی اپنا مستقبل بنانے کا سوچ لیا تھا- مگر اس موقع پر ان کے والدین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور مجبورا والدین کی مخالفت کے سبب اقرار کو اپنے شوق کے باوجود اس شعبے کو چھوڑنا پڑا- جبکہ اقرار الحسن کے والدین نے ہی انہیں نیوز اینکر کے شعبے کا انتخاب کرنے کے لیے بھی کہا-

3: زندگی کی پہلی نوکری
اس کے بعد اقرار الحسن نے پی ٹی وی پر بطور نیوز اینکر کے لیے اپلائی کیا ان کی محنت اور جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی سینئير اینکر کے سامنے بار بار خبریں پڑھتے تاکہ وہ ان کی غلطیاں ان کو بتا سکیں اور اگر کوئی سینئير موجود نہ ہوتا تو اکیلے ہی گھنٹوں بیٹھ کر خبریں پڑھتے رہتے یہاں تک کہ چھ ماہ تک بغیر کسی معاوضے کے کام کرتے رہے-
 

image


4: پہلی محبت
جدوجہد کے انہی دنوں میں ایک نجی اسکول کی جانب سے اقرار کو بلوایا گیا تاکہ وہ ان کو تقریر کرنے کے رموز سکھا سکیں اسی اسکول میں اقرار نے پہلی بار قرۃ العین کو دیکھا اردو ادب اور شاعری سے محبت ان دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی- مگر قرۃ العین اس اسکول میں بطور ٹیچر کام کر رہی تھیں جب کہ اقرار الحسن کی حیثیت وہاں ایک طالب علم کی سی تھی مگر انہوں نے اس تفاوت کو نظر انداز کرتے ہوئے قرۃ العین کو پرپوز کر دیا جس کو انہوں نے اپنے گھر والوں سے مشورہ کے بعد قبول کر لیا اور 2008میں ان کی شادی قرۃ العین کے ساتھ ہوگئی-

5: بڑی کامیابی
اقرار الحسن کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی اس وقت آئی جب کہ لاہور میں ایک ہزار امیدواروں میں سے اے آر وائی والوں نے ان کا چناؤ کیا گیا اور ان کو ٹریننگ کے لیے دبئی بھیج دیا گیا جہاں پر انہو‎ں نے انویسٹی گیٹڈ رپورٹر کی حیثیت سے ٹریننگ حاصل کی-
 

image


6: پہلی اولاد
اقرار کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ ان کی اور قرۃ العین کی بہت خواہش تھی کہ ان کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی مگر اللہ کو کچھ اور منظور تھا اور اللہ نے انہیں بیٹے سے نوازا جس کا نام انہوں نے پہلاج رکھا-

7: دوسری شادی
اقرار الحسن کے حوالے سے ماضی میں یہ خبر ان کے چاہنے والوں پر بجلی بن کر گری کہ ان کا پسندیدہ میزبان سچ بولنے والا اقرار الحسن دوسری شادی کر چکا ہے- اس خبر کے بریک ہونے کے بعد سب کو یہ محسوس ہوا کہ جیسے اقرار نے اپنی دوسری شادی کو اپنی پہلی بیوی سے پوشیدہ رکھا ہے اس موقع پر ایک بار پھر اقرار نے اپنے سابقہ انداز کی طرح سب کچھ سر عام سچ بیان کر دیا- ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی اور فرح جو کہ ان کی طرح ہی ایک اینکر ہیں ان کے ساتھ ان کی دوسری شادی 2012 میں یعنی پہلی شادی کے چار سال بعد کچھ مخصوص حالات کے باعث ہوئی- اور ان کی پہلی بیوی کو بھی اس کا نہ صرف پتہ ہے بلکہ ان دونوں کے درمیان انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں-
 

image


8: اینکر کے علاوہ بزنس
حالیہ دنوں میں اقرار الحسن نے ایک براںڈڈ ریسٹورنٹ کی شاخ کا آغاز کراچی میں کیا ہے ان کا یہ کہنا ہے کہ ان کی ایک بیوی ریسٹورنٹ سنبھالے گی جب کہ دوسری بیوی بطور اینکر اپنی جاب کر رہی ہے اور وہ ان دونوں کے ساتھ بہت خوش ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: