پاکستان کی خودمختاری کا مذاق اڑایا گیا؟ قسط2

امریکا سے کبھی کہا گیا کہ پاکستان ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق اپنی لاعلمی کا ثبوت پیش کرے اور پھر یہی امریکا کہتا ہے کہ پاکستان اس آپریشن سے لاعلم تھا، اس بات سے امریکا کی ڈرامے بازی منظر عام پر آگئی۔

کون تھا جس نے امریکا کو سرزمین پاکستان پر یکم اور دو مئی کی درمیانی شب میں آپریشن کرنے کی اجازت دی؟ کیا یہ صدر زرداری یا وزیر اعظم گیلانی تھے؟ یا پھر آرمی چیف کیانی؟

پاکستان کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی اجازت کس نے دی امریکا کو یہ سوال قوم کے ذہن میں جنم لے رہا ہے، حکومت پاکستان کو اس کا جواب دینا ہی ہوگا۔ ہم امریکا کو سپر پاور تسلیم ہی نہیں کرتے، ارے بھائی! ہمارا وطن عزیز بھی جوہری قوت ہے اس کے حکمران پھر کیوں امریکا سے ڈرتے ہیں؟

افسوس صد افسوس! ہمارے پیارے پاک وطن کی سرزمین پر امریکی فوج کے ناپاک قدم آئے اور اپنا کام کر کے چلے گئے، تمام دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنانے میں امریکا نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

شاید زرداری و گیلانی میں سے کسی نے امریکا سے پاکستان کی خودمختاری کا سودا کرلیا ہوگا ورنہ ایسا کبھی نہ ہوتا۔ وزیر اعظم بڑے آرام سے پارلیمنٹ میں کہہ دیتے ہیں کہ پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کریں گے، اس بیان سے قوم روئی بھی ہوگی اور ہنسی بھی ہوگی کیونکہ وزیر اعظم نے سراسر غلط بات کہی۔

زرداری و گیلانی نے خود وطن عزیز پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا اور اب یہ تمام حکمران قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں پڑے ہوئے ہیں!

یہ بات صاف ظاہر ہے کہ امریکا کے اس آپریشن کے ذریعے خود امریکا، حکومت پاکستان اور دیگر تخریب کاروں نے پاکستان کی خودمختاری کا مذاق اڑایا اور یہ ثابت کیا کہ پاکستان بظاہر تو آزاد ہے لیکن اس کا کل نظام امریکا کے ہاتھ میں ہے۔

(یہ اس سلسلے کی آخری قسط ہے)
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 40544 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.