|
پاکستانی نیوز اینکرز کافی با صلاحیت ہوتے ہیں لیکن ہم انہیں خبروں کی حد
تک محدود دیکھتے ہیں تو ان کی شخصیت سے جڑے خیالات مختلف ہوتے ہیں اور جوں
ہی وہ اداکار بنتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ تو وہ شخص ہی نہیں جس سے ہم
خبریں سنا کرتے تھے۔۔۔
طارق عزیز
پاکستان کے معروف میزبان طارق عزیز کو بھلا کون نہیں جانتا۔۔۔یہ وہ چہرہ ہے
جو پی ٹی وی کی اسکرین پر سب سے پہلے جگمگایا اور اناؤنسمنٹ کی۔۔۔پاکستانی
ٹیلی ویژن کی تاریخ کی بنیاد بنے۔۔۔ان کی آواز کی بازگشت کئی برسوں پر محیط
ہے۔۔۔لیکن اناؤنسمنٹ کے بعد انہوں نے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں اداکاری
بھی کی ۔۔۔اور فلم اسکرین پر ان کی یادگار فلموں میں سے ایک ہے ’’سالگرہ‘‘۔۔۔یوں
تو اس کے بعد انہوں نے اپنی پہچان ’’نیلام گھر‘‘ کی میزبان کی حیثیت سے
بنائی اور یہ پہچان آج بھی ان کے ساتھ جڑی ہے۔۔۔لیکن ایک اناؤنسر سے اداکار
کا سفر انہوں نے بھی طے کیا۔
|
|
رضوان واسطی
رضوان واسطی پاکستان کے وہ فنکار ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ساٹھ کی
دہائی میں ریڈیو پاکستان کے انگریزی نیوز براڈ کاسٹر کی حیثیت سے کیا
تھا۔۔انہوں نے اپنی آواز کا اتار چڑھاؤ، ٹہراؤ، گھن گرج اور طریقہ کلام
ریڈیو سے سیکھا اور پھر اداکاری کی طرف بڑھ گئے۔۔۔انہوں نے پھر اپنی باکمال
اداکاری سے وہ وہ کام کئے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں آج بھی ان کا
نام سب سے اوپر ہے۔۔۔ان کی شادی طاہرہ واسطی سے ہوئی جو خود بھی ایک بہترین
اداکارہ تھیں ۔۔۔۲۰۱۱ میں وہ برین ہیمرج سے وفات پا گئے۔
|
|
صبا فیصل
اداکارہ صبا فیصل کو آج ڈراموں کی جان مانا جاتا ہے لیکن ایک دور تھا جب وہ
خبریں پڑھنے میں بھی اپنی مثال آپ تھیں۔۔۔ایک بہترین نیوز کاسٹر رہیں اور
قریب دس سال تک انہوں نے یہ فرائض انجام دیئے اور اس کے بعد انہوں نے تھیٹر
اور ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔۔۔لوگ آج بھی ان کے چہرے کو دیکھتے ہیں تو
وہی سر کو ڈھانپے تسلی اور ٹہراؤ کے ساتھ خبریں پڑھتی صبا فیصل آنکھوں میں
گھومتی ضرور ہے۔۔لیکن آج لوگ انہیں ڈراموں میں ماں، بھابھی اور بہن کی
حیثیت سے بھی اپنی زندگی میں شامل کر چکے ہیں۔۔
|
|
بندیا
اداکارہ بندیا نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی اسلام آباد سے انگریزی
نیوز کاسٹر کے طور پر کیا۔۔۔وہ ایک بہت با اثر خاندان سے تعلق رکھتی ہیں
اور ان کی بھتیجی وینیزا احمد بھی ماڈلنگ کے شعبے سے ہی وابستہ ہیں۔۔۔آغاز
نیوز کاسٹر کی حیثیت سے تو کیا لیکن فلموں میں کام ملنے کے بعد انہوں نے
اداکاری کی جانب ہی اپنا رخ موڑ لیا۔۔۔
|
|