کہتے ہیں کہ باپ اور بیٹی کا رشتہ اتنا خاص ہے کہ چاہے دنیا اس باپ کو اچھا
سمجھے یا برا، ایک بیٹی کے لئے وہ ہیرو ہی ہوتا ہے۔۔۔لالی وڈ کے کئی
اداکاروں کی بیٹیاں اپنے والد کی نا صرف دیوانی ہیں بلکہ ان کی طرح بننے کی
بھی کوشش کرتی ہیں۔۔۔
بابر علی کی بیٹیاں
اداکار بابر علی خوش شکل ہونے کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی ہیرو رہے اور آج بھی
ان میں ایک ہیرو ہی جھلکتا ہے۔۔۔جو ان کی بیٹی کو بڑا ہی واضح نظر آتا
ہے۔۔۔بابر علی کے تین بچے ہیں۔۔۔دو بیٹیاں اور ایک بیٹا اور تینوں ہی ان کی
طرح خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔۔۔خاص طور پر کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنی بڑی
بیٹی کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو ڈالی جو بہت وائرل بھی ہوئی اور اس سے صاف
ظاہر تھا کہ ان کی بیٹی میں وہ سارے رنگ موجود ہیں جو ان کے والد میں ہیں۔۔
|