شادی کرنے کا خیال ہی نہیں آیا۔۔۔۔انڈسٹری کے وہ ستارے جن کو شادی کرنا یاد ہی نہیں رہا

image
 
پاکستانی انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جن کی شہرت تو بہت زیادہ تھی لیکن پھر وہ اچانک غائب ہوئے اور پھر کافی عرصہ بعد ہی اسکرین پر واپس آئے۔۔۔کچھ اسکرین پر موجود بھی رہے تو ان سے جڑی خبریں سامنے کبھی نا آئیں۔۔۔یہ وہ ستارے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں شادی کو آنے ہی نہیں دیا۔۔۔جب پوچھا گیا تو بولا کہ یاد ہی نہیں رہا کہ شادی بھی ہوتی ہے۔۔۔
 
ہما نواب
اداکارہ ہما نواب کو کون نہیں جانتا۔۔۔ایک دور تھا جسے ہما نواب کا ہی دور کہا جاتا تھا۔۔۔وہ نا تو کوئی لمبے گھنے بالوں والی ہیروئن تھیں اور نا ہی کوئی بہت بولڈ اور رومانٹک کردار کرنے والی ہیروئن۔۔۔لیکن ان کی اداکاری سے ڈرامے میں جان آجاتی تھی۔۔۔وہ صرف چودہ سال کی تھیں تو پی ٹی وی کے ڈائریکٹر شاہد کاظمی نے انہیں اسکول کے ایک پلے میں کام کرتے دیکھا اور آفر کردی ڈرامے میں اداکاری کی۔۔۔ہما نے پہلا کردار ہی ایک ایسی بیٹی کا کیا جو اپنی بیوہ ماں کی شادی کروانا چاہتی تھی۔۔۔لیکن کیا وجہ تھی کہ ہما نواب کو خود اپنی اصلی زندگی میں کبھی شادی کا خیال نہیں آیا۔۔۔ہما کا کہنا ہے کہ میں اداکاری کی دنیا میں ایسی کھوئی کہ شادی کرنا بھول ہی گئی۔۔۔کبھی خیال ہی نہیں آیا کہ کسی کی طرف ہاتھ بڑھاؤں یا کسی بڑھتے ہوئے ہاتھ کو خوش آمدید کہوں۔۔۔ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے بچے صرف ایک گھنٹے تک ہی اچھے لگتے ہیں اس کے بعد میں انہیں سہہ نہیں پاتی۔۔۔ان کا رونا اور کی ڈیمانڈز پوری کرنا میرے لئے تو ممکن ہی نہیں ہوتا۔۔۔ایک طویل عرصہ وہ ملک سے باہر چلی گئیں اور پھر واپس آئیں۔۔۔ہما کا کہنا ہے کہ میں شاید وہ لڑکی ہی نہیں جو شادی والے خواب کبھی دیکھتی بھی ہو۔
image
 
زیبا شہناز
اداکارہ زیبا شہناز نے زندگی میں محبت کی اور پھر وہ محبت ناکام ہوئی تو زندگی سے شادی کا خیال بھی مٹ ہی گیا۔۔۔زیبا شہناز نے ایک طویل عرصہ اپنے باپ کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی اور بہن بھائیوں کی پرورش میں ماں کا بہت ساتھ دیا۔۔۔گھر کے اخراجات کو پورا کرنے کا ذمہ اٹھایا اور بیٹوں کی طرح زندگی کا یہ بوجھ اپنے کاندھوں پر سہہ لیا۔۔۔اس دوران زیبا شہناز کو اپنے بہن بھائیوں کی شادی اور ان کے بچوں کیش ادیوں کی فکر تو دکھائی دی لیکن اس میں ان کا اپنا وجود کہی بھی نہیں تھا۔۔۔انہوں نیا س بارے میں سوچنا ایسے چھوڑ دیا تھا جیسے شادی لفظ کا وجود ہی نہیں۔۔۔آج وہ اپنے بہن بھائیوں کی کامیابی کو ہی اپنی شادی اور خوشی مانتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: