بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نا ہوگا۔۔۔اس بات پر عمل کرتے ہیں بہت سارے
شوبز کے ستارے۔۔۔خود اپنا مذاق بنا کر، یا خود اپنے ساتھ ہونے والی
کونٹروورسیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور پھر چاہتے ہیں کہ بھلے دو
چار دن کے لئے ہی سہی وہ کم سے کم ٹرینڈنگ میں تو آئیں۔۔۔
میرا جی
اداکارہ میرا کوئی نا کوئی ایسی ویڈیو یا ایسا انٹرویو سامنے لے آتی ہیں جو
ان کے لئے ایک نیا سوشل میڈیا وبال کھڑا کر دیتا ہے۔۔۔لیکن ٹہرئیے۔۔۔یہ
وبال ہی تو میرا جی کو چاہئے تھا۔۔۔وہ ہر بار کچھ نا کچھ ایسا کرتی ہیں
تاکہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائیں۔۔۔اب اس کرونا کی وبا کے دوران ستارے
ماند پڑرہے ہیں تو میرا جی اس دوران بھی اپنے چمکنے کا سہارا ڈھونڈ ہی لیتی
ہیں۔۔۔ایسی ایسی کوششیں کرتی ہیں جس پر ہنسی آجاتی ہے۔۔۔عمران خان کو
دہائیاں دیتی ہیں کہ میں امریکہ میں پھنس گئی ہوں، پیسے ختم ہوگئے
ہیں۔۔۔میری مدد کرو مجھے اپنے ملک واپس آنا ہے۔۔۔جبکہ دوسری طرف کیپٹن نوید
کے گھر پر اور باہر پارٹیاں بھی چل رہی ہیں۔۔۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
|