|
شادی ایک بہت خوبصورت بندھن ہے اور اس میں اونچ نیچ اور مسئلے مسائل ہوجاتے
ہیں اور حل بھی ہوجاتے ہیں لیکن اصل دوریاں آتی ہیں جب درمیان میں آجائے
کوئی دوسری عورت۔۔۔یہ جانتے بوجھتے کہ مرد پہلے سے شادی شدہ ہے اس کی زندگی
میں شامل ہونا اور یہ بھول جانا کہ اس کا اثر اس کی پہلی بیوی کی زندگی پر
کس طرح ہوگا۔۔۔دوسری عورت کے لئے یک سوال ہے۔۔۔
رابعہ نورین
رابعہ نورین عابد علی کی دوسری بیگم تھیں۔۔۔کیونکہ اب عابد علی مرحوم اس
دنیا میں نہیں رہے لہٰذا اس بات کا تو کوئی سوال نہیں کہ یہ اچھا تھا یا
برا لیکن رابعہ نورین عابد علی کے گھر میں دوسری عورت بن کر داخل
ہوئیں۔۔۔وہ پہلے سے تین بیٹیوں کے باپ تھے اور ان کی بیگم بھی ایک اداکارہ
تھیں۔۔رابعہ نورین نے بہت اچھا وقت عابد علی کے ساتھ دیکھا اور آخری وقت
میں ان کے ساتھ ساتھ رہیں۔۔۔جب انتقال ہوگیا تو ان کی بیٹیوں کو یہ شکوہ
رہا کہ رابعہ نورین یعنی دوسری بیگم ان کے باپ کے مردہ جسم تک کو ساتھ لے
گئی اور آخری دیدار بھی نہیں کرنے دیا۔۔۔
|
|
صبا حمید
صبا حمید کی پہلی شادی ختم ہوچکی تھی اور ان کے دو بچے تھے۔۔۔وہ ایک
اداکارہ تھیں۔۔۔دوسری طرف وسیم عباس کی زندگی میں بھی ان کی ایک فیملی شامل
تھی ۔۔۔لیکن صبا حمید جب ان کی زندگی میں شامل ہوئیں تو انہوں نے انہیں
دوسری بیوی بنانے کا سوچا اور اس بات سے ان کے گھر میں بہت عرصہ تناؤ
رہا۔۔۔لیکن آج یہ رشتہ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔۔۔
|
|
فریدہ شبیر
فریدہ شبیر خود بھی اداکاری سے شعبہ سے وابستہ تھیں لیکن ان کی پہلی شادی
ہوئی تھی جس سے ان کی کوئی اولاد نا ہوئی۔۔اس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژ ن
میں کام کرنا شروع کیا اور وہ شبیر جان کی بہت بڑی فین تھیں۔۔۔پی ٹی وی پر
جب شبیر جان کا ڈرامہ ریکارڈ ہوتا تو وہ چھپ چھپ کر انہیں دیکھا کرتیں۔۔۔ان
دونوں کی پہلے دوستی ہوئی اور پھر شبیر جان جن کی زندگی میں پہلے سے بیگم
اور چھے بچے موجود تھے انہوں نے فریدہ شبیر کو دوسری بیوی بنانے کا سوچ
لیا۔۔۔آج ان سے بھی ان کے دو بچے ہیں لیکن فریدہ شبیر کی اپنی سوتن سے بہت
اچھی بات چیت ہے۔۔۔
|
|
نوین وقار
یہ جانتے بوجھتے بھی کہ اظفر کی زندگی میں پہلے سے سلمیٰ کا وجود ہے،
نوین نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔ان کے اس فیصلے کے نتائج سلمیٰ کے گھر
خراب ہونے کی صورت میں نکلے۔۔۔علحیدگی ہوئی اور ایک بچی کا باپ دوسری بیوی
کے پاس چلا گیا۔۔۔یہ اور بات ہے کہ یہ شادی بھی قائم نا رہ پائی اور دوسری
بیوی بھی اظفر کی زندگی میں نہ رہیں۔۔۔
|
|
فرح اقرار
اقرار الحسن کی زندگی میں ان کی پہلی بیگم قرات العین کی موجودگی کے باوجود
فرح ان کی زندگی کا حصہ بنیں۔۔۔یہ سب کیسے ہوا اس کے بارے میں بہت زیادہ تو
نہیں پتہ لیکن طوفان ضرور آیا ہوگا۔۔۔ایسا ہو نہیں سکتا کہ پہلی بیوی نے یہ
سب مسکرا کر سہا ہو۔۔۔لیکن اب دوسری بیوی ان کے گھرانے کا حصہ ہیں۔۔۔
|
|