|
رنگوں سے شخصیت کی پہچان ہوتی ہے اور کچھ رنگ آپ کی زندگی پر بہت گہرا اثر
ڈالتے ہیں۔۔۔کہتے ہیں سفید رنگ امن اور محبت کی طرف اشارہ کرتا ہے اور
روحانیت ظاہر کرتا ہے۔۔۔انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جن کی زندگی
اس رنگ کے بغیر ادھوری ہے۔۔۔
شائستہ لودھی
میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی کو جو لوگ قریب سے جانتے ہیں۔۔وہ اس بات
سے اچھی طرح واقف ہوں گے کہ ان کے گھر سے لے کر کلینک تک اور پہناوے سے لے
کر ڈیکوریشن تک سفید رنگ ان کی زندگی کا حصہ ہے۔۔۔آپ انہیں زیادہ تر سفید
رنگ میں ہی دیکھیں گے اور ان کی وارڈ روب اس رنگ کے مختلف ڈیزائنز سے بھری
ہے۔۔۔یہی وجہ ہے کہ ان کی شخصیت بہت محبت کرنے والی اور نرم مزاجی کی طرف
مائل ہے ۔۔۔
|
|
آئزہ خان
یوں تو آئزہ خان مختلف رنگ پہنتی ہیں اور انہیں ہر رنگ میں ہی پسند کیا
جاتا ہے لیکن خود آئزہ کے پسندیدہ رنگوں میں سے ایک سفید ہے۔۔۔وہ اپنے لئے
سفید رنگ کو سب سے موزوں جانتی ہیں۔۔۔انہوں نے اپنے نکاح کے خوبصورت دن کے
مو قع پر بھی اسی رنگ کا انتخاب کیا اور اس کے ساتھ سرخ دوپٹہ پہنا تاکہ
دلہن کا روپ بھی نظر آئے۔۔۔آئزہ کی شخصیت بھی اس سفید رنگ کی مانند پاکیزہ
اور شفاف ہے۔۔۔
|
|
عروہ حسین
اداکارہ اور وی جے عروہ حسین کو بھی سفید رنگ پہننا بہت پسند ہے۔۔۔انہیں اس
رنگ میں سکون ملتا ہے اور وہ اپنے برانڈ میں بھی اس رنگ کو سب سے زیادہ
استعمال کرتی ہیں-
|
|
سارہ خان
اداکارہ سارہ خان پر سفید رنگ بہت زیادہ حسین لگتا ہے اورجب وہ خود کو سب
سے حسین دکھانا چاہتی ہیں اور کوئی ان کی پسند کی جگہ ہو تو وہ سفید رنگ کا
ہی انتخاب کرتی ہیں۔۔۔ان کے پاس اس رنگ کی بہت ہی خوبصورت کلیکشن ہے۔۔۔
|
|