میرے بھائی کی موت نے مجھے توڑ کر رکھ دیا۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے اپنے بہن یا بھائی کی موت برداشت کی

image


ماں باپ کے بعد جو سب سے قریبی اور قیمتی رشتہ ہوتا ہے وہ بہن بھائیوں کا ہی ہوتا ہے لیکن زندگی ایک دم بدل جاتی ہے جب یہ بہن بھائی دنیا سے چلے جائیں اور آپ کے اندر صرف ایک خلا رہ جاتا ہے۔۔۔

کرن ملک
اداکارہ کرن ملک نے نے پنکی میم صاحب سے اپنی جگہ بنائی۔۔۔زندگی میں بیس سال پہلے ایک بہت بڑے دکھ سے گزریں۔۔۔جب ایک حادثہ میں ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔۔۔یہ ایک روڈ ایکسیڈینٹ تھا اور اس حادثہ نے کرن ملک کی زندگی میں ایک ایسا خلا کردیا ہے جسے وقت بھی پر نہیں کر سکتا۔۔۔وہ آج بھی کسی ایک خواہش کو اگر پورا کرنا چاہیں تو وہ ان کے بھائی کی واپسی کی صورت ہوگی۔۔۔وہ اپنے بھائی سے بہت شدید محبت کرتی تھیں۔۔۔

image


وینیزا احمد
ماڈل وینیزا احمد کے لئے یہ ایک بہت تکلیف دہ وقت تھا جب ان سے کئی سال چھوٹی ان کی بہن کار حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔۔۔وینیزا کا کہنا ہے کہوہ میرے لئے میرے بچوں کی طرح تھی۔۔۔میں نے اسے پالا تھا اور یہ ایک بہن کا غم نہیں یہ ایک اولاد کے جانے کا غم ہے۔۔۔اور ماؤں کے دل بھی کبھی بچوں کے جانے کے بعد سلامت رہے ہیں۔۔۔وینیز اکے دل میں بھی ایک خلش ، ایک خراش ہے جسے صرف وہی محسوس کر سکتی ہیں۔۔۔

image


بلال اشرف
اداکار بلال اشرف کو انڈسٹری میں آنے کا مشورہ دینے والی ان کی باصلاحیت بہن سعدیہ اشرف تھیں۔۔۔وہ اپنی بہن سے بہت قریب تھے اور ان کے مشوروں پر عمل بھی کرتے تھے۔۔۔زندگی نے ان کے ساتھ بہت تکلیف دہ کھیل کھیلا اور سعدیہ کو کینسر ہوگیا۔۔۔وہ بہت عرصہ یہ درد سہہ نہیں پائیں اور یوں بلال اشرف کو بہن کی موت کا صدمہ جھیلنا پڑا۔۔۔لیکن اس کے بعد وہ جیسے ٹوٹ گئے۔۔۔

image


زوہیب حسن
گلوکار زوہیب حسن کے لئے ان کی بہن نازیہ حسن کیا تھی یہ وہ تمام دیکھنے والے بھی سمجھ سکتے ہیں جنہوں نے اس جوڑی سے عشق کیا ہے۔۔۔زاہیب حسن نے آخری وقتوں میں بھی نازیہ کو تنہا نہیں چھوڑا تھا اور ہسپتال میں دن رات وہی ہوتے تھے۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ اپنی پیاری سی بہن کو روز موت کی جانب جاتے دیکھنا بہت مشکل تھا۔۔۔میرے لئے تو نازیہ ہی سب کچھ تھی۔۔۔ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی تھے۔۔۔اس کے جانے کے بعد آج بھی لگتا ہے کہ اندر کچھ کمی ہے جو کوئی بھی پوری نہیں کر پائے گا۔۔۔

image


سائرہ یوسف
اداکارہ سائرہ یوسف کی بڑی بہن رقیہ نے ایک عرصہ تک کینسر سے بہت ہمت کے ساتھ جنگ لڑی لیکن پھر وہ ہار گئیں۔۔۔بہنوں کا جانا یقینا ایک بہت مشکل وقت ہے۔۔۔سائرہ اور ا کی باقی دو بہنیں آج بھی اپنی اس بہن کا غم نہیں بھولیں۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: