ناممکن کو ممکن کر دکھایا٬ ناقابلِ یقین مقامات پر گھروں کی تعمیر

image
 
شہروں میں اکثر عمارات کے خوبصورت اور منفرد ڈیزائن ہمیں اپنی جانب متوجہ کرلیتے ہیں اور ہم ان کے معماروں کے ہنر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے- لیکن شہر سے دور کسی چٹان یا پہاڑ کی چوٹی پر کوئی عمارت تعمیر کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا- اس تعمیر میں ڈیزائن کے حوالے سے کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا جن کا حل بظاہر ناممکن نظر آتا ہے- لیکن چند آرکیٹیکٹ نے اپنے ہنر سے ناممکن کو ممکن کر کے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے-
 
Cliff House
یہ انوکھا گھر کینیڈا کے علاقے Nova Scotia میں بحراوقیانوس کے ساحل پر واقع ہے جو پہاڑ کی چوٹی سے دیکھنے میں ایک عام سا گھر معلوم ہوتا ہے- لیکن ساحل سے دیکھنے پر انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے اور آرکیٹیکٹ کے ہنر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا- اس گھر کا اسٹرکچر اسٹیل سے تیار کردہ ہے جو اسے پہاڑ پر قائم رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ گھر کے اندر کا حصہ لکڑی سے تیار کیا گیا ہے-
image
 
Hirafu Niseko
یہ خوبصورت مقام پر واقع یہ گھر جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے Hokkaido پر تعمیر کیا گیا ہے- اس گھر کا اسٹرکچر ایل کی شکل میں تخلیق کیا گیا ہے جو کہ گھر کو چوٹی سے جوڑے ہوئے ہے- دو حصوں میں ڈیزائن کردہ اس گھر کا داخلی دروازہ اور ذاتی کمرے گھر کے نچلے حصے میں ہیں جبکہ گھر کے اندر سے ہی سیڑھیاں اوپر کے حصے تک رسائی ممکن بناتی ہیں جہاں کچن اور لاؤنج موجود ہیں-
image
 
House on the Cliff Calpe
یہ گھر اسپین کے علاقے Alicante میں واقع ایک پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر کیا گیا ہے جو کہ بظاہر ناممکن لگتا تھا- انتہائی ڈھلوان پر تعمیر کیا گیا یہ سہہ جہتی گھر فنِ تعمیر کو ایک نئی شکل دیتا ہے- یہ گھر چند پرتعیش سہولیات سے بھی آراستہ ہے جس میں سوئمنگ پول٬ خوبصورت ٹیرس اور اس کی شیشے سے تیار کردہ دیواروں سے پانی کا شاندار نظارہ شامل ہیں-
image
 
Qiyunshan Tree House
دلچسپ ڈیزائن کا حامل یہ ٹری ہاؤس چین کے مشرقی صوبے Anhui کے جنگلات میں واقع ہے- یہ گھر کسی درخت پر نہیں بنایا گیا ہے صرف جنگلات کے درمیان ہے- اس گھر کی بلندی 11 میٹر ہے اور اس کے اردگرد دیودار کے درخت ہیں- اس گھر کا داخلی ہال تنگ اور گھماؤ والا جس کی وجہ اس گھر کا منفرد ڈیزائن ہے-
image
 
Villa Escarpa Luz
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کا مالک گھر پرتگال کے علاقے Algarve میں واقع ہے اور فنِ تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے- اس ساحلی پٹی کے تعمیرات کے حوالے سے سخت قوانین کی وجہ سے یہ گھر گزشتہ گھر کے ایریا سے آگے نہیں نکل سکتا تھا- لیکن اس کے آرکٹیکیٹ Mario Martins نے چھوٹے سے پلاٹ پر بڑا گھر تعمیر کرنے کا شاندار طریقہ تلاش کر لیا- اس گھر کو زمین سے اٹھا کر ہوا میں آگے بڑھایا گیا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: