ایمن خان نے کن دیسی ٹوٹکوں کی مدد سے بغیر جم جائے وزن کم کر لیا؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

image


ایمن خان کا شمار بہت زيادہ پسند کیے جانی والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالورز کی تعداد اس وقت دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے جو ان کی مقبولیت کی دلیل ہے ۔ ایمن خان کی ساتھی اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کی تمام تقریبات میں بھی سوشل میڈیا کی توسط سے تمام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کے بعد ان کی بیٹی امل منیب کی پیدائش پر بھی لوگوں نے انہیں خصوصی محبتوں سے نوازا- مگر شادی اور بیٹی کے بعد ایمن کے وزن میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ یاد رہے نوجوانی کے دنوں میں بھی ایمن خان کا وزن کافی زیادہ تھا جس کو انہوں نے جم جا کر اور ڈائٹنگ کر کے کم کیا مگر اب بیٹی کے ساتھ ان کے لیے یہ دونوں ہی باتیں دشوار تھیں-

مگر بیٹی کی پیدائش کے بعد ایمن خان کی سامنے آنے والی تصاویر کو دیکھ کر ان کے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت ہوئی کہ ایمن نے حالیہ دنوں میں بہت تیزی سے وزن کم کیا ہے- جب ایک انٹرویو کے دوران ان سے اس حوالے سے دریافت کیا گیا تو ان کا جواب بہت حیران کن تھا جس کے بارے میں جان کر کوئی بھی وزن کم کر سکتا ہے-
 

image


ایمن خان کے وزن کم کرنے کا راز
ایمن خان نے اپنے وزن کم کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے کسی بہت بڑی ماہر غذائیت سے ڈائٹ پلان نہیں بنوایا اور نہ ہی انہوں نے اس کے لیے کسی جم کی مدد لی ہے- بلکہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ان ٹوٹکوں کا استعمال کیا ہے جو کہ سینہ بہ سینہ ان کے بڑے بوڑھوں سے ان تک منتقل ہوئے-

ایمن خان نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے جن اشیا کا استعمال کیا وہ کچھ اس طرح تھیں:

1: اجوائن اور دارچینی کی چائے کا استعمال
ایمن خان کا اس حوالے سے یہ کہنا تھا کہ اجوائن اور دارچینی کو پانی میں ابال کر اس کا قہوہ بنا لیں اور اس کا استعمال دن کے مختلف حصوں میں کریں- ایمن کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ اس چائے میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ جسم میں موجود جمی ہوئی چکنائی کا خاتمہ کرتی ہے-
 

image


2: ڈائٹ پلان
اپنے ڈائٹ پلان کے حوالے سے ایمن خان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے ڈائٹ پلان میں روٹی اور چاول قطعی شامل نہیں تھے اس کے بجائے انہوں نے گوشت ، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا جو کہ سلاد کے ساتھ کھائے اور ان اشیا کو کم آئل میں بنایا گیا-

3: مشروبات اور میٹھی چیزوں سے پرہیز
وزن کم کرنے کے عمل کے دوران ایمن کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے میٹھی اشیا اور میٹھے مشروبات کا استعمال سختی سے ترک کر دیا اور انہوں نے اس دوران ان چیزوں کا استعمال بالکل نہیں کیا-
 

image


4: بلیک کافی
وزن کم کرنے کے دوران دن میں ایک بار بلیک کافی کا استعمال بھی ایمن نے لازمی طور پر کیا ہے جو کہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے-

5: ٹریڈ مل پر آدھا گھنٹہ ایکسرسائز
ایمن خان کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے دن میں آدھا گھنٹہ گھر پر موجود ٹریڈ مل پر واک کو بھی اپنی روٹین میں شامل کیا-
 

image


6: کم مصالحے اور زیادہ پانی کا استعمال
ایمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے دوران پانی کا مناسب مقدار میں استعمل بہت ضروری ہوتا ہے یہ ہاضمے کے عمل کر بہتر کرتا ہے- اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کم مصالحے والے کھانے بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: