اچھا دوستوں اب چاند رات کو ہی ملاقات ہوگی۔۔۔پاکستانی ستارے جو اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں

image


ہم پاکستانی ستاروں کے لئے کچھ بھی کہیں لیکن ان کا دین اور ایمان ان کے ساتھ ہے۔۔۔کچھ لوگ اپنی نیکیوں کو چھپا کر رکھتے ہیں اور وہ صرف ﷲ اور ان کے درمیان ہی رہتی ہیں۔۔۔وہ نہیں چاہتے کہ وہ اپنے دین کا اور اپنے ایمان کا دکھاوا کریں اس لئے ہم کبھی اندازہ بھی نہیں لگا پاتے کہ وہ اپنے فرائض اور دیگر سنتوں کا کتنا اہتمام کرتے ہیں۔۔۔پاکستانی ستاروں میں کئی لوگ رمضان کے مہینے میں نا صرف اپنی عبادتوں کا اہتمام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کی ضرورتوں کا بھی خیال کرتے ہیں۔۔۔

زینب قیوم
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم یعنی ذی کیو ایک ایسی انسان ہیں جن کو لوگ بہت محبت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔۔۔زینب قیوم کئی سالوں سے اعتکاف میں بیٹھتی آئی ہیں اور اس سال بھی انہوں نے فیس بک پر یہ اسٹیٹس لگایا کہ چاند رات تک رابطے منقطع ہونے جا رہے ہیں۔۔۔یعنی وہ اب اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں اور ان کی عبادات کا سلسلہ تمام بڑی راتوں پر محیط ہوگا۔۔۔زینب قیوم کے اس اسٹیٹس پر لوگوں نے انہیں ڈھیروں مبارکباد دی ہے ارو کہا ہے کہ وہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں ہر سال کی طرح۔۔۔

image


یشمہ گل
یشمہ گل نے کچھ عرصہ قبل ثمینہ پیرزادہ کے شومیں بتایا تھا کہ کس طرح وہ اپنی ایک الگ ہی دنیا میں مگن تھیں اور ان کی زندگی سکون سے کوسوں دور تھی۔۔پھر انہیں پڑھائی کے دوران ایک ایسی دوست ملی جو اسکارف وغیرہ پہنتی تھی اور یشمہ گل کی زندگی میں وہ ایک بہت بڑی تبدیلی لائی۔۔۔وہ یشمہ جو نماز ، قرآن اور دیگر فرائض سے دور تھی اسے اس دوست نے کہا کہ تم صرف ایک مہینہ میرے کہنے سے کرو۔۔۔یشمہ نے کہا کہ میں نے یہ کیا اور جب ختم ہو ا یہ ٹارگٹ تو پھر انہیں اپنی زندگی میں ایک کمی سی محسوس ہوئی۔۔۔اور یوں میں ایک سچا مسلمان بننے کے قریب ہوئی۔۔۔یشمہ گل اس سال اعتکاف میں بیٹھی ہیں اور انہوں نے لکھا کہ کہ اب چاند رات تک کوئی رابطہ نا ہوپائے گا۔۔۔انہیں بھی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔۔۔

image


کبریٰ خان
اداکارہ کبری خان پچھلے سال بھی اعتکاف میں بیٹھی تھیں اور اس سال وہ ایک بار پھر اعتکاف میں بیٹھیں گی۔۔۔انہوں نے عید کی تمام ریکارڈنگز سے معذرت کرلی اور پچھلے دنوں وہ اعتکاف کے سفر پر چلی گئی ہیں۔۔۔دعا ہے کہ ان کی دعائیں بھی قبول ہوں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: