اور کرو عید کی شاپنگ، اور لگاؤ بازاروں میں رش۔۔۔پاکستانی ستاروں کی عوام پر تنقید

image


جب بھی پاکستانی ستارے ایک کام بھی غلط کردیں تو عوام ڈنڈا لے کر ان پر برسانا شروع کردیتی ہے۔۔۔ان کی ایک ایک بات پر اپنی نظر رکھ دیتی ہے اور انہیں ہر طرح کی باتیں سناتی ہے۔۔۔تو پھر بھلا ستارے کیسے چپ رہ جاتے۔۔۔جیسے ہی کرونا کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی آئی اور بازاروں میں رش لگ گیا تو یہ ستارے عوام سے شدید خفا نظر آئے۔۔۔

نوید رضا
اداکار نوید رضا نے اپنے فیس بک پوسٹ میں تو عوام پر تنقید کی ہی کہ وہ بازاروں میں یہ سوچ کر نکل آئے ہیں کہ کرونا سے سب کچھ پاک ہوگیا لیکن اصل میں یہ ابتدا ہے اس مشکل کی جو کسی کو نظر نہیں آرہی۔۔۔لیکن ساتھ ہی وہ دوسرے پوسٹ پر بھی اسی طرح کا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔۔۔ان ویڈیوز میں جو لوگ شیئر کر رہے ہیں اور جہاں رش نظر آرہا ہے نوید رضا شدید مذاق بھی بنا رہے ہیں اور ان کے اس غصہ میں طنز بھی شامل ہے۔۔۔

image


فیصل قریشی
اداکار اور میزبان فیصل قریشی ہمیشہ ملکی مسائل پر سرگرم نظر آتے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اپنے غم اور غصہ کا اظہار سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ لگا کر کرنا شروع کردیا۔۔۔انہوں نے رش سے بھری ہوئی دو ویڈیوز لگائیں اور لکھا امیزنگ۔۔۔یہ ایک ایسا طنز تھا جو بہت سارے لوگوں کی سمجھ میں بخوبی آگیا۔۔۔اس سے پہلے بھی انہوں نے ایک ڈاکٹر کی تصویر لگائی جو سر جھکائے زمین پر پھیلتے کرونا کو دیکھ رہا ہے اور اس کی بربادی خوامخواہ میں ہوگی وہ یہ دیکھ رہا ہے۔۔۔یہ ایسے چبھتے ہوئے پوسٹ تھے جنہوں نے بہت سارے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا۔۔۔

image


ارجمند رحیم
اداکارہ ارجمند رحیم نے ایک ویڈیو کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ توبہ ہے۔۔۔یہ وہ لوگ ہیں جو راشن کے منتظر تھے اور اب عید کی شاپنگ کر رہے ہیں۔۔۔ان کے جملے سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ بھی پریشان ہیں لوگوں کے اس مجمع سے جو کرونا کے بڑھنے کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں اور اگر یہ احتیاط کریں تو پیسے بھی بچیں گے اور جان بھی۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: