|
یہ شوبز کی دنیا عوام کی پسندیدگی کی وجہ سے ہی آگے بڑھتی ہے اور اگر عوام
کو کچھ پسند نہ آئے تو پھر ان کا غصہ دیکھنے والا ہوتا ہے۔۔۔انڈسٹری میں
ایسے کئی اداکار ہیں جو داڑھی یا مونچھیں ہٹاتے ہی اپنی پسندیدگی کھو دیتے
ہیں اور جیسے ہی بڑھاتے ہیں داڑھی مونچھ تو ان کی شان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔۔۔
فواد خان
اداکار فواد خان آج کل اسکرین سے تھوڑے دور دور ہیں۔۔۔جب سے بھارتی سینما
سے دوری ہوئی وہ پاکستانی اسکرین پر بھی کم ہی نظر آتے ہیں۔۔کوئی کمرشل ہو
تو ان کا چہرہ دیکھنے کو مل جاتا ہے۔۔۔لیکن عوام کو ان کی شخصیت بغیر داڑھی
مونچھوں کے مکمل نہیں لگتی۔۔۔ان کے چہرے پر جچتی ہے ہلکی سی شیو اور وہ کسی
ملک کے شہزادے لگتے ہیں داڑھی مونچھوں کے ساتھ۔۔۔
|
|
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی کا ڈرامہ ’’بشر مومن‘‘ دیکھنے کے بعد لوگوں نے ان کو اسی
حلئے کے ساتھ پسند کرنا شروع کردیا۔۔۔وہ جب بھی کرتے ہیں اپنی مونچھیں صاف
تو عوام کا دل بھی صاف ہوجاتا ہے ان کی محبت سے۔۔۔اور پھر جب وہ بڑھاتے ہیں
اپنی داڑھی اور رکھ لیتے ہیں تاؤ والی مونچھیں تو پھر سے وہی پیار ان کی
زندگی میں شامل ہوجاتا ہے۔۔۔
|
|
شہریار منور
پاکستانی ہریتک روشن کے چہرے پر بیئرڈ اور مونچھیں بہت زیادہ جچتی ہیں۔۔۔ان
کی شخصیت ہی بدل جاتی ہے ان داڑھی مونچھوں کے ساتھ اور وہ کسی مغلیہ دور کے
شہزادے لگنے لگتے ہیں۔۔۔بہت سارے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی شکل ترکش
ڈراموں کے ہیروز سے ہی ملنے لگتی ہے اور تاؤ والی مونچھوں میں بھی وہ
بہترین لگتے ہیں۔۔۔
|
|
فرحان سعید
اداکار اور گلوکار فرحان سعید پر ہلکی ہلکی شیو بہت جچتی ہے اور اپنی
خواتین فینز کو وہ بغیر شیو کے بالکل بھی نہیں پسند آتے۔۔۔ان کے چہرہ بہت
بارعب ہوجاتا ہے جب وہ ہلکی سی شیو بڑھاتے ہیں۔۔۔
|
|