کہتے ہیں بیٹیاں ماں کی پرچھائی ہوتی ہیں۔۔۔لیکن یہ ضروری نہیں کہ جو فن
ماں میں ہے وہ بیٹی میں بھی سرائیت کر جائے۔۔۔یہ ایک ایسا سفر ہے جس پر
چلنے والے کو ہی پتہ ہوتا ہے کہ وہ منزل تک پہنچ پائے گا یا نہیں۔۔۔کامیاب
اداکارائیں ہونے کے باوجود ان کی بیٹیوں کو لگا کہ ہم اداکاری تو کر ہی
نہیں سکتے ۔۔۔اس لئے میڈیا میں رہیں گے ضرور لیکن اداکاری نہیں کریں گے۔۔۔
صبا حمید کی بیٹی میشا شفیع
صبا حمید کی کامیاب اداکاری کے تو لوگ گرویدہ ہیں۔۔۔اب تو ان کے بیٹے بھی
انہی کے ساتھ ڈرامے میں کام بھی کر رہے ہیں لیکن اتنی کامیاب اداکارہ ہونے
کے باوجود انہوں نے اپنی بیٹی میں یہ فن ٹرانسفر نہیں کیا۔۔۔بلکہ ان کی
بیٹی نے گلوکاری کے شعبے میں آنا بہتر محسوس کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی
رہیں۔۔۔انہوں نے اپنی والدہ کے بہترین اداکارہ ہونے کے باوجود ایسا کرنے کی
کوشش بھی نہیں کی کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ لوگ اچھا کام تو بھول جاتے ہیں
لیکن ایک برا ہمیشہ کے لئے ان کے ساتھ جڑ جائے گا۔۔
|