|
عام طور پر مرنے والوں کی یاد کے لیے کوئی دن وقت یا موقع متعین نہیں ہوتا
ہے مگر بعض وقت ایسے ہوتے ہیں جب مرنے والوں کی یاد کسی بھی عام دن کے
مقابلے میں زیادہ آتی ہے اور جب کسی بہت پیارے کے بچھڑنے کے بعد پہلی عید
ہو تو اس عید پر آنکھوں کا نم ہونا فطری بات ہوتی ہے- آج ہم ایسے ہی لوگوں
کے بارے میں بتائیں گے جن کی یہ عید کسی نہ کسی پیارے کے بچھڑنے کا درد لیے
ہوئے ہے-
ایمان علی
ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں جن کا انتقال آٹھ ماہ قبل ہوا
تھا وہ جگر کے مرض میں مبتلا تھے اور کافی دن تک بیمار رہے یہ عید ایمان
علی اور عابد علی کے چاہنے والوں کو بار بار ان کی یاد دلائے گی اور ایمان
علی کو اس بات کا احساس دلائے گی کہ باپ کے بغیر عید گزارنا کتنا مشکل ہوتا
ہے-
|
|
یاسر نواز
یاسر نواز اور ندا یاسر شوبز سے جڑے وہ لوگ ہیں جن کو لوگ نہ صرف بہت چاہتے
ہیں بلکہ ہمیشہ ان سے جڑے لوگوں کو ان کے بچوں کو بھی محبت سے نوازتے رہتے
ہیں- یاسر نواز مشہور اداکار فرید نواز بلوچ کے صاحبزادے ہیں جن کا انتقال
کافی سالوں قبل ہو چکا تھا- باپ کے مرنے کے بعد ان کی والدہ ہی ان کی مرکز
نگاہ تھیں مگر جب ان کی والدہ کا جون 2019 میں انتقال ہوا- ان دنوں یاسر
نواز اور ندا یاسر اپنے بچوں کے ساتھ تعطیلات گزارنے ملک سے باہر گئے ہوئے
تھے اور والدہ کے انتقال کی خبر سن کر بھی تمام کوششوں کے باوجود تدفین میں
شرکت کے لیے واپس نہ آسکے جس کا دکھ ان کو ساری عمر رہے گا اور والدہ کے
بغیر یہ پہلی عید ان کو ان کی یاد بہت دلائے گی -
|
|
سنبل شاہد
ایک ماں کے لیے سب سے بڑا دکھ اس کی جوان اولاد کی موت ہوتی ہے اس سانحے کا
سامنا معروف اداکارہ سنبل شاہد کو اس وقت کرنا پڑا جب ان کا جواں سال بیٹا
شیراز ناصر پیرا گلائيڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے حادثے کے سبب اگست 2019
میں ان سے جدا ہو گیا- ان کی یاد اس عید پر سنبل کو بہت آئے گی-
|
|
نعمان مسعود
مشہور اداکار نعمان مسعود کی والدہ رواں رمضان میں ہی اپنے خالق حقیقی سے
جاملیں۔۔۔نعمان مسعود کے لئے یہ وقت بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ ان کی والدہ ان
کے لئے کل کائنات تھیں اور کافی دنوں سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔۔۔
نعمان مسعود کی والدہ کو ڈائلاسس پر تھیں اور کئی مہینوں سے نعمان مسعود
اور ان کی فیملی ہسپتالوں میں ہی اپنے دن اور رات گزار رہے تھے۔۔۔
|
|