میرے پیسوں کی خبر صرف میری بیوی کو ہوتی ہے۔۔۔شوبز ستاروں کی خزانچی بیویاں

image


کام کر کر کے ، کما کما کے سارے پیسے بیوی کو لا کر دینے والے شوہر آج بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔۔۔جو سارا مہینہ اپنے ہی پیسوں کا حساب دیتے ہیں اور اپنے ہی پیسوں میں سے اپنا حصہ مانگتے ہیں۔۔۔ایسے کچھ مرد شوبز انڈسٹری میں بھی موجود ہیں جن کا ماننا ہے کہ ہم صرف کام کرتے ہیں اور گھر بیویاں سنبھالتی ہیں۔۔۔اس لئے سارا حساب انہی کے ہاتھ میں ہے

فیصل قریشی
فیصل قریشی کی پہلی دو بیویاں کس طرح گھر چلاتی تھیں اس کا تو علم نہیں لیکن ان کی تیسری بیوی نے شروع سے ہی خزانے کی چابیاں اپنے پاس رکھی ہیں۔۔۔فیصل کا کہنا ہے کہ میرے ایک ایک پیسے کی خبر میری بیوی کو ہوتی ہے اور وہ گھر کا اور باہر کا خرچ اپنے حساب سے لے کر چلتی ہے۔۔۔میرا اے ٹی ایم تک اس کے پاس ہوتا ہے اور مجھے روز کے خرچ کے پیسے مل جاتے ہیں۔۔۔ان کو عادت ہے اپنی بیوی کو یہ بتانے کی کہ آج میں نے کہاں کتنے پیسے خرچ کئے۔۔۔اب جبکہ ان کے گھر میں ایک بچے کا اور اضافہ ہوگیا ہے تو ان کی بیگم نے خرچہ اور سخت کردیا ہوگا۔۔۔کیونکہ خزانچی ہی تو بچا تا ہے۔۔۔

image


ہمایوں سعید
ہمایوں سعید کی بیگم ان کے پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں ۔۔اور وہ آنے والے سے لے کر جانے والے تک سارے پیسوں کا خوب حساب رکھتی ہیں۔۔۔وہ کسی بات پر پابندی نہیں لگاتیں لیکن ہمایوں سعید پھر بھی جواب دہ ضرور ہوتے ہیں کہ آخر یہ اتنے پیسے خرچ کیسے ہو رہے ہیں۔۔۔اس کے پیچھے ایک کہانی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کہیں ہمایوں سعید اپنی من پسند اداکاراؤں پر ان پیسوں کو خرچ نہ کردیں۔۔۔کیونکہ ان پر دل پھینک ہونے کا الزام تو موجود ہے ہی۔۔۔

image


معمر رانا
اداکار معمر رانا کی بیگم ان کی مینیجر بھی ہیں اور اگر آپ کو کسی شو کے لئے معمر رانا کو بلانا ہے تو اپائنٹمنٹ اور ڈیل وہی طے کرتی ہیں۔۔۔سارے پیسوں کا حساب وہ رکھتی ہیں اور کس سے کتنے پیسے لینے ہیں یہ وہی بہتر سنبھالتی ہیں۔۔۔معمر رانا بس ان سے ضرورت کے لئے پیسے مانگتے ہیں باقی گھر وہ خود چلاتی ہیں اپنے حساب سے۔۔۔اور اس سیٹنگ میں معمر رانا کو بولنے کی اجازت اس لئے نہیں کہ وہ گھر سے باہر کی دنیا کو ہی سنبھال لیں تو کافی ہے۔۔۔ان کی بیگم بہت بہتر انداز میں چیزوں کو مینیج کر رہی ہیں اور اب ان کی بڑی بیٹی بھی میک اپ ٹیوٹو ریل سکھاتی ہیں اور برانڈز سے پیسے بھی کماتی ہیں

image
YOU MAY ALSO LIKE: