|
بظاہر پہاڑ سا نظر آنے والے لوگ بھی کبوتر کا سا دل رکھتے ہیں اور ہلکی سی
آہٹ پر بھی تڑپ اٹھتے ہیں۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جو شوز میں کسی
بھی تکلیف دہ بات یا واقعہ پر اپنے دل پر قابو نہیں رکھ پاتے اور پھوٹ پھوٹ
کر رو پڑتے ہیں۔۔۔
جویریہ سعود
یوں تو پٹر پٹر چلتی ہے جویریہ کی زبان لیکن دل ہے جیسے غموں کی دکان۔۔۔کسی
نے بھی اپنا دکھ بتایا نہیں اور جویریہ کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔۔۔وہ جو ہر
وقت شکوے بھی کرتی ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ اگر کوئی ان سے اپنا دکھ ایک
لمحہ بھی شئیر کردے تو یہ سارے گلے شکوے وقتی طور پر ہی سہی بھول جاتی ہیں
اور رمضان ٹرانسمیشن ہو، مارننگ شو، یا پھر ان کی اصلی زندگی یہ فوراً دکھ
میں دکھی ہوجاتی ہیں۔۔۔ان کے خاندان میں بھی کئی لوگ ان کی اس بات کو جانتے
ہیں ا ور یہ سب کے لئے حاضر رہتی ہیں۔۔۔ہما خواجہ نے پچھلے دنوں بتایا کہ
جب میرا ایکسیڈنٹ ہوا تو جویریہ دبئی آگئی مجھے لینے اور اپنے گھر لے کر
آگئی کراچی۔۔۔اور میرے ساتھ چپکی رہتی تھی جبکہ میرے قریبی دوست میرا ساتھ
چھوڑ گئے تھے۔۔۔
|
|
نادیہ حسین
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا دل بھی انتہائی نرم ہے اور وہ کسی بھی بات
پر کبھی بھی رو سکتی ہیں۔۔بظاہر وہ بہت مضبوط نظر آتی ہیں لیکن اپنے حج،
عمرہ کا ذکر ہو یا کس کے بھوک اور افلاس کے قصے۔۔۔نادیہ حسین کی آنکھیں بھر
آتی ہیں اور وہ اپنے دل پر قابو نہیں رکھ پاتیں۔۔۔ان کو اکثر شوز میں
دوسروں کے غم میں اپنی آنکھیں بھگوتے دیکھا گیا ہے۔۔۔
|
|
سمیع خان
اداکار سمیع خان ایک بہت ہی صاف دل کے اور کمزور دل کے مالک ہیں۔۔انہیں جب
رمضان ٹرانسمیشن دی گئی تو وہ اکثر کسی کی کہانی سنتے ہوئے اپنا ضبط کھو
دیتے اور ان کی آنکھوں میں نمی اتر آتی۔۔۔ان کی سچائی یہ تھی کہ انہیں کبھی
کسی نے نہیں کہا کہ تم نے اس قصے کو سن کر جذباتی ہونا ہے۔۔۔بس یہ ان کے
اختیار میں ہی نہیں۔۔۔
|
|
نیلم منیر
خوبصورت آنکھوں والی نیلم منیر کی آنکھیں بھی بھیگ جاتی ہیں اور وہ کسی کا
بھی دکھ برداشت نہیں کر پاتیں۔۔۔یوں تو سانحہ اے پی ایس نے ہر آنکھ کو ہی
اشک بار کیا تھا لیکن نیلم منیر کو اس موقع پر سنبھالنا کافی مشکل ہوگیا
تھا۔۔۔انہیں جب شو میں بلایا گیا تو وہ فوراً آگئیں اور ان کے لئے بولنا
بھی مشکل ہوگیا تھا۔۔۔اسی طرح وہ جب کسی بچے کی تکلیف دیکھتی ہیں تو اپنے
دل پر قابو نہیں رکھ پاتیں۔۔۔
|
|