پردیس کے رنگ پاکستان میں۔۔۔شوبز انڈسٹری کے لوگوں کی دوسرے دیس میں شادی

image


دور دیس سے آنے والی پریاں پاکستان میں شادی کر کے آتی ہیں اور پھر ایک نئی ثقافت، نئے رنگ پاکستان کے گھروں میں آجاتے ہیں۔۔۔پاکستانی انڈسٹری میں بھی کئی ستاروں نے پردیسی شہزادیوں سے شادی کی

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم
کرکٹر وسیم اکرم کی بیوی کے انتقال کے بعد جب ان کی دوسری شادی کے بارے میں بات چلی تو پاکستان کی ہر لڑکی نے ہی ان کے لئے ہاں بولنے کا سوچا لیکن سچ تو یہ ہے کہ وسیم اکرم نے اس فیصلہ کو لینے میں لیا اچھا خاصا وقت۔۔۔کبھی سشمیتا سین کے حوالے سے شادی کی خبریں آئیں تو کبھی پاکستانی ماڈلز کے ساتھ۔۔۔لیکن پھر قرعہ فال نکلا آسٹریلیا میلبرن کی خوبصورت اور نوجوان دوشیزہ شنیرا اکرم کے نام کا۔۔۔یوں دونوں ایک ہو گئے اور یہ پردیس کی پری اب پاکستان میں رہتی ہے۔۔۔اور ان دونوں کی اب ایک بیٹی بھی ہے۔۔۔

image


شعیب ملک اور ثانیہ مرزا
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارت کی دوشیزہ ثانیہ مرزا سے شادی کی تو سب ہی حیران ہوگئے۔۔۔سیالکوٹ کا یہ نوجوان شادی کے حوالے سے ایک عرصہ تک توجہ کا مرکز بنا رہا۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کی بات ثانیہ مرزا سے شروع ہوگئی تھی اور انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ شادی کروں گا تو اسی لڑکی سے۔۔۔اور یوں دس سال پہلے یہ دونوں ایک ہوگئے ۔۔۔

image


متیرا اور فرحان جے
پاکستان کی بولڈ اور بیوٹی فل ماڈل اور میزبان متیرا محمد نے زمبابوے کے راک اسٹار سے شادی کی جن کا نام فرحان جے تھا اور وہ دبئی میں رہائش پذیر تھے۔۔۔اس جوڑے سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے اور دونوں کی بہت محبت سے بھرپور شادی تھی۔۔۔یہ شادی ایک عرصے تک چلی لیکن پھر اس محبت میں نا جانے کیسے فاصلے آگئے اور پردیس کے اس جوڑے میں دوریاں آگئیں۔۔۔متیرا اس رشتے کے ٹوٹنے پر شدید دلبر داشتہ تھیں۔۔۔اور وہ اپنی اس محبت کو آج بھی نہیں بھلا پائیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: