اپنی بیوی کے کیرئير کی کامیابی کے لیے مجھے یہ مجبوراً کرنا پڑا، شوبز کے ایسے شوہر جنہوں نے قربانیاں دیں

image


میاں بیوی ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں ان دونوں کا ایک دوسرے کا ساتھ زندگی کی گاڑی کو اچھے برے راستوں پر چلنے میں آسانی فراہم کرتا ہے ۔ میاں بیوی کے تعلق کی خوبصورتی اس میں موجود احساس اور محبت اور ایثار ہوتا ہے جو کہ اس تعلق کو مضبوط بناتا ہے اور اس کی کامیابی کا ضامن ہوتا ہے- ویسے تو عام طور پر لوگوں کے اندر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ شوبز سے جڑے لوگوں کی شادیاں بھی عارضی ہوتی ہیں اور وہ زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں ہوتی ہیں مگر اب حالات تبدیل ہونے لگے ہیں اور شوبز سے جڑے بہت سارے جوڑے ایسے بھی ہیں جن کے میاں بیوی دونوں ہی اس شعبے سے وابستہ ہیں اور ایک دوسرے کے لیے بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں- ایسے ہی کچھ جوڑے جنہوں نے اپنے جیون ساتھی کی کامیابی کے لیے قربانیاں دیں ان کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-

1: حرا مانی اور سلمان شیخ
سلمان شیخ جن کو سب مانی کے نام سے جانتے ہیں اپنی صلاحیتوں اور برجستہ گوئی میں شوبز میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور مزاحیہ کرداروں میں ان کی حیٹیت مستند ہے- اس کے علاوہ مختلف پروگرام کی میزبانی میں بھی انہوں نے کافی نام کمایا- شادی کے بعد جب انہوں نے اپنی بیوی حرا کو شوبز میں متعارف کروایا تو حرا بھی مانی کے ساتھ ہی مختلف شوز کی میزبانی کرتی تھیں- اس کے علاوہ کچھ ڈراموں میں بھی وہ مانی کے ساتھ ہی نظر آئیں مگر اتنی کامیاب نہ ہو سکیں- اس موقع پر حرا کی خاطر سلمان نے ایک بڑا فیصلہ کیا اور خود پیچھے ہٹ کر حرا کے لیے جگہ بنا دی اور ان کو اکیلے بھی اپنی مرضی کے رول کرنے کے لیے سپورٹ کیا- ان کا یہ فیصلہ کتنا درست تھا اس کا فیصلہ حرا کے ڈرامے دو بول کی کامیابی ، ڈرامہ میرے پاس تم ہو اور کشف جیسے ڈرامے میں ان کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے- ایک انٹرویو میں اس بات کو سلمان شیخ عرف مانی نے بھی قبول کیا کہ جب انہوں نے حرا کو ملنے والے مواقعوں کو دیکھا تو انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ حرا کو سپورٹ کر کے کامیابی کے راستے پر رواں کرنا اس وقت حرا کے حق میں ایک بڑا فیصلہ ہوگا-

image


2: اقرا عزیز اور یاسر حسین
حالیہ دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ با صلاحیت جوڑا جس میں اقرا کا موازنہ لوگ ماضی کی مشہور اور کامیاب ترین ہیروئين بابرہ شریف سے کرواتے ہیں- اقرا کے نام کے ساتھ کامیاب ڈراموں کی فہرست بڑھتی جارہی ہے ، رانجھا رانجھا کر دی ، سنو چندہ اور اب جھوٹی میں اتنے مختلف کرداروں میں اقرا نظر آئی ہیں کہ اب ان کا نام ہی کسی ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا ہے- شادی کے بعد وہ ڈرامہ جھوٹی میں اپنے شوہر یاسر حسین کے مقابل نظر آئی ہیں مگر اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ یاسر حسین اگرچہ بہت بہترین اداکار ہیں مگر ان کی کامیابیوں کا گراف بہرحال اقرا سے کم ہے اور اگر وہ اسی طرح اقرا کو ہر ڈرامے میں اپنے ساتھ پابند کرنے کی کوشش کریں گے تو اس طرح ان کا کیرئير کامیاب ہو یا نا ہو ان کا یہ عمل اقرا کا کیرئير ضرور خراب کر سکتا ہے اس لیۓ ان کو بہت سوچ سمجھ کر مانی کی طرح وقت پر بڑے فیصلے کرنے ہوں گے-

image


3: زارا نور عباس اور اسد صدیقی
زارا نور حو کہ خود بھی اداکار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کے اندر وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو کہ ان کو بڑے پردے کی صف اول کی ہیروئین بنا سکتی ہے ان کی دوسری شادی عدنان صدیقی کے بھانجے اسد صدیقی سے انجام پائی جو بہر حال زارا نور کی طرح کامیاب نہیں ہیں- مگر اب دیکھا یہ جا رہا ہے کہ وہ زارا کے بننے والے ہر ڈرامے میں ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں ان کو دیکھ کر یہی محسوس ہو رہا ہے کہ وہ بھی وہی غلطی کرنے جا رہے ہیں جو کہ یاسر حسین کر رہے ہیں اس حوالے سے ان کو بھی سوچ بچار کر لینی چاہیے-

image


4: عائزہ خان اور دانش تیمور
دانش تیمور کا شمار بھی ایسے ہی شوہروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بیوی کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہوئے نہ صرف اس کا ساتھ دیا بلکہ اپنے نام کے ساتھ اس کو جوڑنے کے بجائے اس کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے- اسی وجہ سے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے بعد عائزہ خان کی مقبولیت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے اور ان کا شمار صف اول کی ماڈلز میں کیا جا رہا ہے اور دانش تیمور کی قربانیوں اور ساتھ کا اس سب میں سب سے اہم کردار ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: