"پلٹو اپنے رب کی طرف"

"پلٹو اپنے رب کی طرف"

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

تمام تعریفیں اور حمد وثناء اس رب کے لیئے ھیں جسکے قبضے میں ھم سب کی جان ھے اور ھمیں لوٹ کر اسی کی طرف جانا ھے
اور درود وسلام ھو ھمارے پیارے نبی محمدص پر جنھوں نے اللّٰہ کا دین کامل ھم تک پہنچایا۔

آج رمضان کا مبارک مہینہ اپنے اختتام پر پہنچ رھا ھے۔ دل غمزدہ اور آنکھیں نم ھیں کے ھمارا پیارا مہمان ھم سے جدا ھو رھا ھے۔ اللہ کا یہ مبارک مہمان ھر سال ھمارے سروں پر سایہ فگن ھوتا ھےاور ان شاءاللہ آگے بھی ھوتا رھے گا۔

مگر سوال یہ ھے کےکیا یہ ھمیں محض سحر وافطار کے مزے کرانے کے لیئے آتا ھے؟ یا پھر اس مخصوص ایام کی کچھ مخصوص عبادتیں کرانے کے لیے آتا ھے؟

نہیں ایسا ھرگز نہیں ھے۔ بلکہ یہ ھمیں ھر سال یہ بتانے آتا ھے کے باقی گیارہ مہینوں کو بھی اللّٰہ کے بتائے ھوئے طریقے پر گزارنے کی کوشش کرو۔ اگر اس رمضان میں ھم نے اپنے اندر کوئی مثبت تبدیلی نہیں لائ اور اپنی برائیوں کو خود سے دور نہیں کیا تو یقین کیجئے ان روزوں سے ھمیں بھوک پیاس کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

آپ میں سے ھم سب یہ دیکھ رھے ھیں کہ جو کل تھے وہ آج ھمارے درمیان نہیں ھیں اور کل ھم کہاں ھوں گے یہ کوئ نہیں جانتا۔
اپنی برائیوں اور خرابیوں کو دور کر کے اپنے اللہ کی طرف رجوع کریں۔

آج پوری دنیا جس مصیبت اور فتنے کے دور سے گزر رھی ھے اسکی وجہ اللّٰہ کی ناراضگی کے علاوہ کچھ نہیں ھے

اللہ کی دی ھوئی زندگی کی اس مہلت سے فائدہ اٹھائیں ورنہ کہیں یہ نہ ھو کے دیر ھو جائے۔

اپنی اور اپنے گھر والوں کے اس مستقبل کی فکر کریں جو دنیا نہیں۔۔۔۔ آخرت ھے اور اسکا سامان یہیں سے لیکر جانا ھو گا۔

اللہ ھمیں صحیح بات سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خوش رھیں اور خوش رکھیں۔
اللہ ھم سب کا حافظ ونگہباں ھو۔

والسلام
(ام بلال ریاض)
 

ام بلال
About the Author: ام بلال Read More Articles by ام بلال: 3 Articles with 1965 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.