اسمارٹ ہیرو ، معصوم ہیروئين بیمار باپ اور بے بس ماں ، پاکستانی ڈراموں کے کچھ ایسے کردار جن کے بغیر پاکستانی ڈرامے بن ہی نہیں سکتے

image


پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں ان کی کہانیوں اور حقیقت سے قریب موضوعات کے باعث دنیا بھر میں بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ مگر اچھی سے اچھی کہانی کو بیان کرنے کے لیے کرداروں کا ہونا بہت ضروری ہے اور کرداروں کا انتخاب چوں کہ عام زںدگی سے کیا جاتا ہے اس وجہ سے پاکستانی ڈراموں کے اندر کچھ کرداروں کا ہونا لازم و ملزوم سے ہو گیا ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ کرداروں کے بارے میں بتائيں گے جن کے بغیر ڈرامے کا تصور ہی محال ہو جاتا ہے-

1: خوبصورت اور اسمارٹ لڑکا
یہ لڑکا اپنے انداز و اطوار کے سبب سب کی آنکھوں کا تارہ ہوتا ہے نظریں جھکائے سارے کام کر جاتا ہے مگر پھر بھی اس کے اوپر لگا شریف کا میڈل کبھی بھی اترتا نہیں ہے-

image


2: ایک معصوم سنڈریلا جیسی ہیروئین
یہ ایک ایسی لڑکی ہوتی ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے معاشرے کے ظلم کا شکار ہوتی ہے اور اتنی معصوم ہوتی ہے کہ دنیا کی چالاکیاں تو اس کو سمجھ ہی نہیں آتی ہیں اور امن کی فاختہ بنی ہر ایک کو اپنے ساتھ ظلم کرنے کا سرٹیفیکیٹ دیتی رہتی ہے-

image


3: بیٹے کی ماں جو اسے بڑا ہونے نہیں دیتی ہے
ہر ڈرامے میں ایک ایسی ماں ضرور ہوتی ہے جس کی نظر میں اس کا بیٹا دنیا کا سب سے بڑا معصوم چوزہ اور باقی دنیا اس بیٹے کو چھپٹنے کے تیار بیٹھی چیل ہوتی ہے اور وہ اپنے بیٹے کو اپنے پروں سے نکالنے کے لیے قطعی تیار نہیں ہوتی ہے-

image


4: تیز ترار لڑکی
ہر ڈرامے میں ہیروئين کی معصومیت کو مزید واضح کرنے کے لیے ایک ایسی لڑکی کا کردار لازمی چاہیے ہوتا ہے کہ جو بہت تیز ترار ہو اور کسی سے بھی اس کے شوہر یا عاشق کو ہتھیا سکے-

image


5: ظالم ساس
اس کردار کے بغیر تو پاکستانی ڈراموں کا بننا ہی ناممکن ہے اس کردار کے لیے عورت کی زبان قینچی کی طرح تیز اور نظر عقاب کی طرح ہونا لازم ہے اس کردار کو کرنے کے لیۓ ہماری اداکاراؤں کو زيادہ محنت کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ہے کیوں کہ عام زندگی میں وہ اس کا سامنا بار بار کرتی ہیں-

image


6: تابعدار بہو
خاندان میں ایک بہو ایسی ضرور ہوتی ہے جو کہ سب کے ظلم بھی سہتی ہے اس کے باوجود قربانی کی مثال بن کر پورے خاندان کو جوڑے رکھنے کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار نظر آتی ہے-

image


7: گھر کی بھیدی ملازمہ
ایک ملازمہ کا کردار بھی پاکستانی ڈراموں کے لیے بہت ضروری ہے جو کہ چائے کے ٹرے کے ساتھ ادھر کی بات ادھر کرنے کے ہنر سے بہت اچھی طرح واقف ہوتی ہے اور اس کا کام ہی ساری معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے-

image


8: چالاک آنٹی
ہر ڈرامے میں ایک ایسی آنٹی کا ہونا بھی بہت ضروری ہوتا ہے جو کہ ڈرامے میں ہونے والے ہر سیدھے کام کو بگاڑ کر کہانی کو آگے بڑھاتی ہیں-

image


9: ایک بیمار بوڑھا باپ
ہر ڈرامے میں بیمار بوڑھے باپ کی موجودگی بھی بہت ضروری ہوتی ہے جو بوقت ضرورت اپنی بیماری سے کسی کوبھی بلیک میل کر سکتا ہے-

image


10: چالاک سہیلی
سہیلی کا کردار ادا کر نے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہیروئن کے مقابلے میں کم شکل ہو اس کے علاوہ اس کے کپڑے اور انداز سب ہی دبا ہوا ہو-

image
YOU MAY ALSO LIKE: