کٹورے پہ کٹورا ، بیٹا باپ سے بھی گورا۔۔۔شوبز کے باپ جن کے بیٹے ان سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے

image


وہ مثل تو آپ نے سنی ہی ہوگی کہ کٹورے پر کٹورا بیٹا باپ سے بھی گورا۔۔۔تو اس مثل کے مصداق شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی باپ ہیں جن کے بیٹوں نے ان کے نام کو آگے بڑھایا۔۔۔جو شہرت باپ کو ملی اسی راستے پر بیٹے بھی چل رہے ہیں۔۔۔آہستہ ہی سہی لیکن نام پیدا کر رہے ہیں۔۔۔

آصف رضا میر اور ان کے بیٹے احد رضا میر
کیا شان تھی آصف رضا میر کی۔۔۔یوں تو آج بھی ان کی شخصیت کی چمک برقرار ہے لیکن ایک دور تھا جب ان کے آگے ساری ہیروئنز بھی پھیکی لگنے لگتی تھیں۔۔۔ان کی مسکراہٹ پر فینز اپنی جان دیتی تھیں۔۔۔تنہائیاں ڈرامے میں جب ان کی اینٹری ہوتی تھی تو کافی دیر تک لوگ ان کے سحر میں گم ہی رہتے تھے۔۔۔لیکن پھر ان کا بیٹا ہوا جوان اور اس نے اپنے باپ کی راہ پر چلنے کی ٹھانی۔۔جیسی تھی باپ کی ، ویسی ہی تھی اس کی جوانی۔۔۔کچھ قدرت کی بھی تھی مہربانی کہ اس کی کامیابیوں پر کوئی ٹوک نا لگ پائی۔۔۔پہلے ہی پراجیکٹ سے اس لڑکے نے اپنی جگہ بنائی۔۔۔اسٹارڈم ان کا بھی کوئی توڑ نہیں سکتا۔۔۔اتنی کم عمر میں اتنی شہرت پانا اتنا آسان نہیں۔۔لیکن احد رضا میر نے اپنے پاپا کا سر جھکنے نہیں دیا۔۔۔جیسے باپ تھے ویسا ہی کام بیٹے نے بھی دیا۔۔۔

image


صلاح الدین تنیو کے بیٹے فہد مصطفیٰ
پی ٹی وی کے کامیاب ترین اداکاروں کی فہرست میں صلاح الدین تنیو کا نام بہت اوپر آتا تھا۔۔۔وہ ہر ڈرامے میں اپنی اداکاری سے یہ ثابت کر دیتے تھے کہ کردار میں جو ڈوبتا ہے ڈرامہ اسی کے گرد گھومتا ہے۔۔۔انہوں نے منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار بخوبی نبھائے ۔۔۔اور جب ان کے بیٹے میدان میں آئے تو وقت تو لگا جگہ بنانے میں لیکن اب مشین چلتی ہے صرف فہد مصطفیٰ کی شہرت کے اس کارخانے میں۔۔۔نا صرف اداکاری میں، بلکہ پروڈکشن میں بھی نام کمایا۔۔۔اور پھر میزبانی کی تو سب کو اپنے پیچھے لگایا۔۔۔اب ایک دنیا ان کی دیوانی ہے اور صحیح بات تو یہ ہے کہ بیٹا اپنے باپ کی اور بہتر جوانی ہے۔۔۔

image


عرفان کھوسٹ کے بیٹے سرمد کھوسٹ
عرفان کھوسٹ نے یوں تو کئی ڈرامے کئے لیکن ان کا کردار ’’اندھیرا اجالا‘‘ میں دل میں بس گیا۔۔۔آج بھی ان پر اس کردار کی چھاپ ہے۔۔۔ان کی اداکاری کے آگے سب کچھ فلاپ ہے۔۔۔اتنی شہرت اور کامیابی کے بعد لگتا تھا کہ یہ دور پھر کبھی نہیں آئے گا۔۔۔یہ نام اگر ریٹائر ہوا تو پھر ان جیسا کون آئے گا۔۔۔لیکن پھر یہ بھول ثابت ہوئی جب ان کے بیٹے سرمد کھوسٹ میدان میں اتر آئے۔۔۔انہوں نے جب اپنی اداکاری اور ہدایتکاری کے جوہر دکھائے۔۔۔تو ان سب کو ہوش کے ناخن آئے جنہوں نے سوچا تھا کہ عرفان کھوسٹ سے بہتر نہیں ہو سکتا ان کا بیٹا۔۔۔سرمد کھوسٹ ایک بہت ذہین اور سمجھدار آدمی ہیں ارو پاکستان میں ان جیسے لوگوں کے لئے باصلاحیت لفظ بھی چھوٹا ہوتا ہے۔۔۔انہوں نے ہمسفر جیسا ریکارڈ توڑ ڈرامہ بنایا تو ان کی ہدایتکاری کا تمام میڈیا گرویدہ ہوگیا۔۔۔اسکرپٹ رائٹنگ، اداکاری، ہدایتکاری، پروڈکشن، اور سب سے بڑی آئیڈیاز کی دکان۔۔۔تو باپ کی پرچھائیں ہیں سرمد کھوسٹ

image
YOU MAY ALSO LIKE: