مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

image


مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں- موصولہ اطلاعات کے مطابق ندا یاسر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر گئی ہیں-

افسوسناک خبر یہ ہے کہ مارننگ شو کی صرف میزبان ندا یاسر ہی نہیں اس وبا کا شکار ہوئیں بلکہ ان کی پوری ٹیم ہی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہے-

واضح رہے کہ ندا یاسر اے آر وائی سے نشر کیے جانے والے مارننگ شو گڈ مارننگ کی میزبانی کرتی ہیں اور یہ شو چینل سے تاحال نشر کیا جارہا تھا-

ندا یاسر گزشتہ کئی سالوں سے اس شو کی میزبانی کرتی آرہی ہیں جبکہ عوام یہ شو کافی مقبول بھی ہے- اور یہی وجہ ہے کہ اس شو میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت بھی کرتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: