کچھ لوگ اپنی شخصیت سے، اپنے کردار سے اور اپنے عمل سے کئی لوگوں کو ہمت ،
حوصلہ اور زندگی کی امید دلاتے ہیں۔۔۔انہی میں سے ایک ہیں پاکستان کی نامور
اداکارہ نادیہ جمیل۔۔۔کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے اب وہ وقت آگیا ہے کہ کینسر
نے انہیں اپنے رنگ دکھانے شروع کر دیئے ہیں۔۔۔کمزوری ، جسم میں ٹوٹ پھوٹ تو
ایک تکلیف دہ دور ہے ہی لیکن نادیہ جمیل نے پچھلے دنوں اپنی تصاویر سوشل
میڈیا پر شیئر کیں جس میں ان کے بالوں کو صاف کردیا گیا ہے۔۔۔انہوں نے اپنی
اس تکلیف کو بھی بہت خوبصورتی سے تحریر کیا۔۔۔
انہوں نے لکھا کہ میں لیلتہ القدر کی رات کو عبادت کر رہی تھی اور سورہ
یوسف پڑھ رہی تھی۔۔۔ایک جگہ صبر کی ہدات لکھی تھی اور میں رک گئی۔۔۔
پچھلے کچھ دنوں سے میرے بال ایک بہت بڑی مقدار میں گرنے لگے تھے۔۔۔یہ
دیکھنا بہت ہی تکلیف دہ تھا۔۔۔میرے بالوں کی ایک بڑی مقدار گر چکی تھی اور
صرف سامنے کے اور سائیڈ کے کچھ بال بچے تھے۔۔۔میں نے اس رات انہیں شیمپو
کیا اور کنڈیشنر کیا۔۔۔کیونکہ میں جانتی تھی کہ یہ میرا خدا حافظ ہے اپنے
آپ سے جڑے اس اہم حصے کو۔۔۔میرے لئے میرے بال میری وینیٹی تھے بہت سارے
لوگوں کی طرح۔۔۔میں اپنے چہرہ جیسا دکھانا چاہتی تھی باہر کی دنیا کو میرے
بال اس میں میری بہت بڑی سپورٹ تھے۔۔۔جب یہ صحیح نہیں لگتے تھے تو میں نروس
رہتی تھی، کنفیوز رہتی تھی۔۔۔اور آج یہ چلے گئے۔۔۔یہ ماننا پڑے گا کہ یہ
ایک بہت بدصورت سچائی ہے۔۔۔اس رات میں بہت ہنسی بھی اور بہت روئی بھی شیشہ
دیکھ کر۔۔۔شیشے میں نظر آنے والی عورت بہت دیوانی لگتی تھی۔۔۔جیسے کوئی
ملنگ
|