خود ہیرو ہیں اور بھائی کا نام یاد دلانا پڑتا ہے۔۔۔انڈسٹری کے وہ اداکار جو خود کامیاب ہیں لیکن گھر کے دوسرے افراد تھوڑا پیچھے

image
 
شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے، اور اس کے بعد یہ آپ کی قسمت ہے کہ وہ محنت رنگ لے آئے۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی نام آئے جنہوں نے شہرت کمائی لیکن ان کے گھر کے باقی افراد کے نام بھی یاد دلوانے پڑتے ہیں۔۔۔
 
سمیع خان اور طیفور
سمیع خان نے جب بھی کام کیا ان کا ڈرامہ نا صرف ہٹ ہوا بلکہ ان کی پہچان بھی بنا۔۔۔لیکن ان کے بھائی طیفور کے کام کو یاد دلانا پڑتا ہے۔۔۔وہ بھی ایک اچھے اداکار ہیں ماڈل ہیں لیکن سمیع خان جیسا نام نہیں بنا پائے۔۔۔سمیع خان اپنے منہ مانگے دام چینلز سے اور پروڈکشن ہاؤس سے مانگتے ہیں لیکن طیفور کو کام بھی مانگنا پڑتا ہے۔۔۔کیونکہ اب بہت سارے نئے چہرے آگئے ہیں جہاں سمیع نے تو جگہ بنا لی لیکن طیفور تھوڑا پیچھے رہ گئے۔۔۔
image
 
آغا علی اور علی سکندر
اداکار آغا علی نے بہت کم عرصے میں اپنا وہ نام بنایا کہ انہیں ایک کامیاب ہیرو کے طور پر جانا اور مانا جانے لگا۔۔۔انہوں نے اپنی پہچان اے کلاس اداکاروں میں کروائی اور کامیاب ناموں کے ساتھ ہی خود کو سامنے لائے۔۔۔دوسری طرف علی سکندر نے بھی بہت بہترین کام کیا لیکن ہیرو کا ٹائٹل ان کو نا مل سکا۔۔۔وہ بھی کافی عرصے سے اسکرین پر کام کر رہے ہیں لیکن ان کا امیج وہ نا بن پایا جو آغا علی نے بنایا۔۔۔
image
 
سنیتا مارشل اور بنیتا ڈیوڈ
ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل کو انڈسٹری کے کامیاب ترین ستاروں میں گنا جاتا ہے اور انہوں نے خود کو اس فہرست کا ہی حصہ بنایا جہاں پیسوں، کام اور عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاتا۔۔۔دوسری طرف ان کی خالہ زاد بہن بنیتا ڈیوڈ نے شروع سے ہی چھوٹے چھوٹے ماڈلنگ کے پراجیکٹس کئے اور اپنی پہچان صرف مارننگ شوز تک ہی رکھ پائیں۔۔۔انہوں نے کوئی بھی ایسا فیشن شو نہیں کیا جس میں ٹاپ پاکستانی ماڈلز شامل ہوں۔۔۔
image
 
مہوش حیات اور دانش حیات
اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلوائی ارو وہ فلموں اور ڈراموں کے لئے لیڈ ٹاپ اداکاراؤں میں شامل ہیں۔۔۔انہوں نے خود کو اے کلاس ستاروں میں ہی شامل رکھا، لیکن ان کے بھائی دانش حیات نے اچھا کام کرنے کے باوجود کوئی ہیرو والا کردار حاصل نا کیا اور ہی وہ اس لیگ کا حصہ بن پائے۔۔۔نوجوان ہونے کے باوجود ان کے اندر مہوش حیات والا دم نہیں۔۔۔وہ پیچھے رہ گئے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: