دونوں نے چھپ کر شادی کر لی ہے۔۔۔شوبز کی اڑتی اڑتی خبریں

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی خبریں ہیں جو اگر باہر آجائیں تو پھر ان کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔وہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہیں اور پھر ان کی تصدیق ہونے سے پہلے ہی ان کا ڈھنڈورا پیٹ دیا جاتا ہے۔۔۔

نعمان سمیع اور علیزے شاہ کی شادی
اڑتی اڑتی سنی ہے کہ اداکار نعمان سمیع اور علیزے شاہ نے شادی کر لی ہے۔۔۔اس خبر کو ایک اداکارہ کے منہ سے ہی سنا گیا جنہوں نے کچھ وقت علیزے شاہ کے ساتھ گزارا اور یہ پتہ چلا کہ وہ جلد اس شادی کو لوگوں کے سامنے لے آئیں گے۔۔۔اس وقت تو دونوں اداکار ہی کرونا مثبت آنے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں ۔۔۔لیکن اگر دونوں کے بارے میں یہ خبر سچ ہے تو پھر چھپانے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ویسے بھی ان کے فینز نے اور کافی لوگوں نے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ قبول کر ہی لیا ہے۔۔

image


سارہ خان کی شادی
اداکارہ سارہ خان کی شادی کی خبریں عید کے بعد ہونے والی تھی لیکن اس صورتحال کی وجہ سے اسے آگے کر دیا گیا ۔۔۔ایسا لگتا ہے کہ اس شادی کی خبر ہی شاید آغا علی تک پہنچی ہو اور انہوں نے اپنی شادی میں جلدی مچانی شروع کردی۔۔۔تاکہ اس سے پہلے کہ سارہ خان ڈولی میں بیٹھیں ، آغا علی نے ہی اپنی دلہن کو ڈولی میں بٹھا دیا۔۔۔کوئی سمجھ نہیں سکتا اس بات کی سچائی کو کیونکہ یہ بھی ایک سچ تھا کہ آغا علی نے ایک دور میں سارہ خان کو اپنی زندگی کا ساتھی مانا تھا اور پھر وقت ، حالات اور عقل نے اس بات کو تسلیم نا کیا اور راستے جدا ہوگئے۔۔۔اب سارہ خان کی شادی کب ہوگی یہ بھی جلد ہی پتہ چل جائے گا۔۔۔کچھ عرصہ قبل سارہ نے اپنے فینز کو یہ کہا تھا کہ ان کا اور آغا علی کا رشتہ بہت تکلیف دہ ہوگیا تھا اس لئے اسے ختم کرنا ضروری تھا۔۔۔اب وہ جلد ارینج میرج کریں گی۔۔۔لگتا ہے کہ وہ وقت اب آگیا ہے۔۔۔

image


کرونا اور عید ریکارڈنگ
مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کو کرونا ہوا تو اس خبر کو کچھ دن تو صیغہ راز میں رکھا لیکن پھر جیسے ہی کرونا نے پھیلنا شرو ع کیا۔۔۔اور ان کی ٹیم میں بھی آیا تو خبر بھی باہر نکل گئی۔۔۔پھر عید کی ریکارڈنگز کے دوران بھی وہ چینل کی حدود میں آئیں اور یہ ایک طرح کا الارم تھا ان لوگوں کے لئے جو عید کی ریکارڈنگ کروانے آئے۔۔۔اداکار فیصل قریشی بھی اس بات سے خوف زدہ تھے کہ کہیں ان کا اس طرح عید کی ریکارڈنگز میں جانا کوئی مصیبت ہی نا لے آئے، ساتھ ہی شائستہ لودھی ، ثنا جاوید اور دیگر نے بھی اس خطرے کی بو سونگھ لی تھی لیکن کام بھی ضروری تھا ۔۔۔اس لئے انہوں نے کافی شرائط کے بعد اے آر وائی اسٹوڈیو آنے کا فیصلہ کیا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: