میری امی کی بہت اچھی دوست بن گئی ہے۔۔۔پاکستانی ستارے جنہوں نے ساتھ کام کیا اور پھر شادی کر لی

image
 
شادی تو قسمت کا کھیل ہے۔۔۔اگر جوڑا آپ کی قسمت کا ہے تو آپ کا نصیب اس کے ساتھ جڑ ہی جائے گا۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے ایک ساتھ کام کیا اور ان کی کیمسٹری بن گئی۔۔۔پھر کیا تھا چٹ منگنی پٹ بیاہ
 
فریال محمود اور دانیال راحیل
سب سے تازہ ترین شادی ہے فریال محمود اور دانیال راحیل کی۔۔۔جن کی سب سے پہلی ملاقات ایک کمرشل کی شوٹ پر ہوئی جہاز میں۔۔۔یہ دونوں ہی ترکی جا رہے تھے اور کیونکہ کام زیادہ نہیں تھا تو سات دنوں میں ہی ان دونوں کی کافی اچھی دوستی ہوگئی۔۔۔دانیال راحیل اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے اور مہرین راحیل کے بھائی ہیں۔۔۔جبکہ فریال محمود اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی۔۔۔کمرشل سے واپسی کے بعد باتیں اور ملاقاتیں بڑھنے لگیں اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ اب اس رشتے کو ایک کردیا جائے۔۔۔دانیال نے فریال کو جب اپنی امی سے ملوایا تو یہ دونوں بہت اچھی دوست بن گئیں۔۔۔پھر ایک شو میں یہ دونوں ساتھ آئے اور کہا کہ کسی بھی لمحے ہم شادی کرلیں گے۔۔۔اور یوں اچانک ہی اس شادی کی تصاویر بھی آگئیں۔۔۔
image
 
آغا علی اور حنا الطاف
آغا علی کی پرانی محبت کا زخم بھر رہا تھا اور حنا الطاف کا ڈپریشن بھی کم ہوگیا تھا۔۔۔اور پھر ان دونوں کی ملاقات ہوگئی۔۔۔اس ملاقات کے بعد ان دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر رہنا جیسے مشکل ہی ہوگیا۔۔۔جب لاک ڈاؤن کے دن آئے تو آغا علی نے محسوس کیا کہ یہ جدائی ان سے برداشت نہیں ہورہی۔۔۔اگر ایسا ہے تو اسے محبت ہی کہتے ہیں۔۔۔دونوں نے آہستہ آہستہ فینز پر یہ ظاہر کرنا شروع کردیا اور پھر کچھ دن پہلے نکاح کے بندھن میں بندھ بھی گئے۔۔۔
image
 
ایمن خان اور منیب بٹ
ان دونوں کی شادی کو تو زیادہ عرصہ نہیں گزرا اور بیٹی بھی ابھی بہت چھوٹی ہے ۔۔۔یہ دونوں اداکار ساتھ کام کر رہے تھے جہاں آپس میں بات چیت بڑھنے لگی۔۔۔کیونکہ شروع میں ایمن اور منال کے درمیان منیب بٹ کنفیوژ ہوجاتے تھے لیکن پھر انہوں نے اپنی اس کنفیوژ ن سے خود کو نکال لیا۔۔۔کیونکہ اس وقت ایمن اور منال کافی چھوٹی تھیں اور ایمن تھوری سی موٹی تھیں تو منیب بٹ کو اس وقت انہیں صرف وزن کم کرنے کی صلاح ہی دیتے تھے اور پھر جب ایمن نے وزن کم کیا تو منیب بٹ اور ایمن کی کچھ دنوں بعد ہی منگنی بھی ہوگئی اور پھر کچھ سال بعد شادی بھی۔۔۔یہ دونوں انڈسٹری میں ہی ایک دوسرے سے ملے اور اب ہمیشہ کے لئے ایک ہوگئے۔۔۔
image
 
سجل علی اور احد رضا میر
ان دو پیار کرنے والوں کی ملاقات بھی شوٹ کے دوران ہوئی۔۔۔احد کا کہنا ہے کہ انہوں نے سجل کو دیکھتے ہی یہ سوچ لیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے۔۔۔دونوں کی کیمسٹری بنی اور پھر آہستہ آہستہ وہ ایک دوسرے کے قریب آتے گئے۔۔۔پھر انہوں نے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور ان کی محبت امر ہوگئی اور پھر یہ شادی انڈسٹری کی بہت خوبصورت شادیوں میں شمار ہوگئی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: