میرے گھر خوشی آنے والی ہے۔۔۔شوبز ستاروں کی خوشیاں

image


پاکستانی شوبز ستارے جب بھی ہوتے ہیں خوش یا پریشان تو ان کی تصاویر بتا دیتی ہیں ان کے دل کا پیغام۔۔۔کچھ دن پہلے کچھ تصاویر نے بتایا کہ کون کون اپنی زندگی میں آنے والی خوشیوں سے ہے بہت مطمئن

نور بخاری کی دوسری بیٹی
اداکارہ نور بخاری کی تصاویر جب بھی آئیں ان کی پہلی بیٹی کے ساتھ ہی آئیں لیکن اس عید پر تھا سب کچھ خاص۔۔۔کیونکہ یہ ان کی دوسری بیٹی کی پہلی عید تھی اور انہوں نے باقاعدہ اپنی ننھی پری کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ میری بیٹی کی ہے یہ پہلی عید ۔۔۔

image


مومل شیخ کے گھر نئے مہمان کی آمد
اداکارہ مومل شیخ کے گھر ایک اور مہمان کی آمد متوقع ہے اور ابھی تک وہ اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ ہی نظر آتی رہیں لیکن اس عید سے کچھ عرصہ قبل انہیں یہ خوشی ملی جب انہیں پتہ چلا کہ وہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں اور اگلی عید ان کے گھر میں دو بچوں کے ساتھ منائی جائے گی۔۔۔

image


فیصل قریشی کے بیٹے کی پہلی عید
فیصل قریشی نے موجودہ حالات میں عید کو سادگی سے منانے کا ہی سوچا تھا سوائے اپنے بیٹے کے۔۔۔کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ اس کی پہلی عید ہے اور اس کا حق ہے کہ وہ اسے منائے۔۔۔انہوں نے اسے ایک برانڈ کی طرف سے بھیجا گیا جوڑا پہنایا اور پھر اسی کی طرح تیار ہوئے تاکہ جب ننھا فرمان قریشی بڑا ہو تو اس کی یادوں میں اپنی پہلی عید ہمیشہ دمکتی ہوئی نظر آئے۔۔۔

image


حنا الطاف اور آغا علی کی شادی کے بعد پہلی عید
جمعتہ الوداع پر اپنی زندگی کو ایک نئی خوشی کی نوید سنائی شوبز کے ان دو منجھے ہوئے اداکاروں نے۔۔۔اور اس خوبصورت دن پر خود کو ایک مقدس رشتے میں باندھ لیا۔۔۔یوں شادی کے بعد پہلی عید بھی فوراً ہی آگئی اور اب یہ دونوں اپنی اس خوشی کو ایک ساتھ منا سکیں گے۔۔۔

image


اریج فاطمہ کے بیٹے کی پیدائش
اداکارہ اریج فاطمہ نے 2017 میں امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشن عذیر علی نے شادی کرلی تھی اور اب ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس حساب سے یہ ان کے گھر میں بھی خوشیاں لانے کا سبب بنی ہے اور اس عید پر ان کی فیملی میں ننھا اور خوبصورت اضافہ ہوا ہے۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: