بڑوں سے بات کرنے کی تمیز ہی نہیں ہے۔۔۔سینئر اداکاروں سے شکایتیں

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ماں اور باپ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار اکثر نوجوان اداکاروں سے خفا نظر آتے ہیں۔۔۔ان کے غصے اور جھنجھلا ہٹ سے اکثر اداکار بھی پریشان ہی نظر آتے ہیں۔۔۔لیکن کبھی ان کے سامنے کہہ نہیں پاتے۔۔۔

فردوس جمال
کچھ عرصہ قبل فردوس جمال نے ماہرہ خان کے لئے جس حقارت سے گفتگو کی اس سے صاف ظاہر تھا کہ انہیں نوجوان نسل کو وہ جگہ دینی ہی نہیں آرہی جس کی اس وقت ضرورت ہے۔۔۔اپنی زندگی میں ہونے والی کمی اور زیادتیوں کا بدلہ وہ اس طرح لیتے ہیں کہ بغیر سوچے سمجھے اپنی رائے کا اظہار کر دیتے ہیں۔۔۔انہیں لگتا ہے کہ آج کل کے لوگ صرف اپنی شکل و صورت سے ہی آگے بڑھ جاتے ہیں اور انہیں کام تو آتا ہی نہیں۔۔۔یہ سوچ کہیں نا کہیں فردوس جمال میں موجود ہے۔۔۔

image


اسماعیل تارا
اسماعیل تارا نے کچھ عرصہ قبل وسیم بادامی کے شو میں بیٹھ کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ آج کل کے نوجوان اداکار اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے۔۔۔ان میں بڑوں کا احترام نہیں۔۔۔سینئر اداکار بار بار یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے سینئرز کو بہت احترام دیا۔۔۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آج کا اداکار بھی بدلے میں وہی عزت مانگتا ہے جو اسماعیل تارا کو لگتا ہے کہ نوجوانوں کو دینی چاہئے۔۔۔

image


ثمینہ پیرزادہ
ثمینہ پیر زادہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن جب بات ہوتی ہے سیٹ پر ریکارڈنگ کی کسی ڈرامہ کی تو ان کا روپ ہی الگ ہوتا ہے۔۔۔وہ کبھی تو بہت محبت سے بھرپور ہوتی ہیں اور کبھی سختی کی انتہا کردیتی ہیں۔۔۔اپنے سینز کے دوران ساتھی اداکاروں کو باقاعدہ سکھانا شروع کر دیتی ہیں کہ تم ایسے نہیں ایسے بولو گے۔۔۔یہ بہت سارے اداکاروں نے محسوس کیا کہ وہ اپنی اداکاری کے سامنے نوجوان اداکاروں کو تھوڑا کم ہی دیکھتی ہیں۔۔۔

image


قیصر نقوی
یوں تو اداکارہ قیصر نقوی آج کل خاصی بیمار ہیں لیکن ان کی شخصیت میں تھوڑی سختی ہے جو بیماری کی وجہ سے اور بڑھ گئی ہے۔۔۔جب وہ ڈرامے کی ریکارڈنگ پر ہوتی تھیں تو انہیں کسی چھوٹی بات پر بھی غصہ آجاتا تھا ۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: