شوبز کے وہ ستارے جن کا پہلا پیار ادھورا رہ گیا

image


فنکار کا تعلق ان انسانوں میں ہوتا ہے جو کہ ایک حساس دل کے مالک ہوتے ہیں جن کے دل بہت جلدی ٹوٹ جاتے ہیں اور یہی سبب ہے کہ آئے دن ان فنکاروں کی کسی نہ کسی سے محبت کی خبریں گردش کر رہی ہوتی ہیں- مگر اس دنیا میں کچھ ہی لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کے پیار کو پیر ملتا ہے ورنہ زیادہ تر لوگوں کے پاس صرف ان کے پہلے پیار کی یادیں ہی رہ جاتی ہیں ایسے ہی کچھ شوبز کی محبتوں کی داستانیں

1: مشی خان اور فخر عالم
بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ فخر عالم مشی خان سے شادی کے خواہشمند تھے اور ان سے بہت محبت کرتے تھے- مگر مشی خان نے ان سے شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد فخر عالم نے مایوس ہو کر دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے شادی کر لی-

image


2: مرینہ خان اور آصف رضا میر
ڈرامہ تنہائياں میں ایک ساتھ کام کرنے والے مرینہ خان اور آصف رضا میر ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں ۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں مرینہ خان کا کہنا تھا کہ آصف رضا میر ان کی زندگی کے سب سے پہلے کرش تھے مگر آصف رضا میر نے جس لڑکی سے شادی کی اس کا شوبز سے کوئی تعلق نہ تھا جب کہ مرینہ خان نے اس کے بعد ڈائریکٹر جلیل اختر سے شادی کر لی-

image


3: میکائيل ذوالفقار اور زارا شیخ
میکائیل ذوالفقار اپنے کیرئير کے ابتدائی دنوں میں مشہور ماڈل زارا شیخ کی محبت میں گرفتار تھے اور زارا شیخ بھی ان میں انٹرسٹڈ تھیں مگر پھر اچانک ان دونوں کا بریک اپ ہو گیا اور میکائیل نے کسی اور عورت سے شادی کر لی جب کہ زارا شیخ اب تک شادی نہ کر سکیں-

image


4: عائشہ خان اور ہمایوں سعید
عائشہ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان بہت گہری محبت تھی اور ان کے ساتھ رہنے والوں کا تو یہاں تک کہنا تھا کہ وہ دونوں نکاح کے لیے بھی تیار تھے- مگر اس وقت ہمایوں سعید کی پیوی ثمینہ سامنے آئیں اور انہوں نے اپنے شوہر ہمایوں سعید پر نہ صرف نظر رکھنی شروع کر دی بلکہ ان کا اور عائشہ خان کا تعلق بھی ختم کروا دیا-

image


5: سعود اور میرا
فلمی جوڑی سعود اور میرا حقیقی زںدگی میں بھی ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے اور ایک دوسرے سے شادی کے خواہشمند تھے- مگر سعود میرا کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے الجھن کا شکار ہو گئے اور ان کو محسوس ہوا کہ ان کا تعلق دیر پا نہیں ہو سکے گا- اس وجہ سے انہوں نے جویریہ کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اور اب ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں جب کہ میرا ابھی تک تنہا ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: