مجھے ایسی زندگی نہیں گزارنی جیسی میری ماں نے گزاری، صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

image


اداکارہ صبا قمر کا شمار شوبز کی ان ادکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کے باعث سرحد پار بھی پہچانی جاتی ہیں- فلم ہندی میڈیم میں عرفان خان جیسے منجھے ہوئے اداکار کے سامنے اپنی اداکاری سے سب کو ششدر رکھ دینے والی صبا قمر اپنی منفرد سوچ اور انداز کے سبب بہت پسند کی جاتی ہیں-

حالیہ دنوں میں ایک نجی سوشل میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا یہ کہنا تھا عرفان خان کی موت نے ان کو ہلا کر رکھ دیا تھا- اپنے آئیڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا یہ کہنا تھا کہ انہیں ایک ایسے انسان کی تلاش ہے جو اپنی زندگی سے خوش ہو مطمئین ہو- ان کا یہ ماننا ہے کہ جو انسان اندر سے خوش ہو گا وہی دوسرے انسان کو خوش رکھ سکنے کا باعث ہو سکتا ہے-

شادی نہ کرنے کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ بہت مختلف انسان ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ شادی کے لیے ہمیں ایک پارٹنر کی ضرورت ہوتی ہے- شادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ویسی زںدگی گزاریں کہ دنیا کیا چاہتی ہے زندگی انسان کو صرف ایک بار ملتی ہے اور اس کو لوگوں کی مرضی سے نہیں گزارنی چاہیے بلکہ اس طرح جینا چاہیے جیسا وہ چاہتے ہیں-
 

image


شادی کے بارے میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایسی زندگی نہیں گزارنا چاہتی ہیں جیسی ان کی ماں نے گزاری تھی- جس زںدگی میں جھگڑے تھے مار پیٹ تھی مگر وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی زںدگی بھی کسی ایسے انسان کے ساتھ گزرے ۔ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ زںدگی کسی کلینڈر کی طرح نہیں ہے کہ کب شادی کرنی ہے کب بچے پیدا کرنے چاہئیں ہیں جب موقع ملے گا تب یہ سب کام ہو جائیں گے-

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر اسٹوپڈ ہو ۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ اسٹوپڈ شوہر ان کے لیے قطعی طور پر نا قابل برداشت ہو گا ۔ ان کو وہ شوہر قبول نہیں ہے جو کہ سوال پوچھنے والا بحث کرنے والا ہو-
 

image


 ان کا یہ ماننا تھا کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لیے خود کو تبدیل کرنا ہوگا اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہوگا اور وہ ایسے کسی بھی انسان کو برداشت نہیں کر سکتی ہیں جو کہ ان کے لیے پریشانی کا باعث بنے اور ایسے کسی بھی انسان کو بلاک کر کے زندگی سے نکال دینا چاہیے-

YOU MAY ALSO LIKE: